❮
❯
حدیث نمبر: 722
حَدَّثَنَا أَبِي ، قَثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ قَالَ أَنَا هِشَامٌ ، عَنْ مُحَمَّدٍ ، عَنْ كَعْبِ بْنِ عُجْرَةَ ، قَالَ: كُنْتُ عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَذَكَرَ فِتْنَةً فَقَرَّبَهَا، فَمَرَّ رَجُلٌ مُتَقَنِّعٌ فَقَالَ: "هَذَا يَوْمَئِذٍ عَلَى الْهُدَى" ، قَالَ: فَاتَّبَعْتُهُ حَتَّى أَخَذْتُ بِضَبْعَيْهِ فَحَوَّلْتُ وَجْهَهُ إِلَيْهِ وَكَشَفْتُ عَنْ رَأْسِهِ فَقُلْتُ: هَذَا يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ: "نَعَمْ" ، فَإِذَا هُوَ عُثْمَانُ بْنُ عَفَّانَ.
ترجمہ

سیدنا کعب بن عجرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”میں رسول اللہ ﷺ کے پاس موجود تھا کہ آپ ﷺ نے ایک فتنے کا تذکرہ فرمایا اور اسے بہت قریب بتایا، اسی دوران ایک شخص گزرا جس نے (کپڑے سے) اپنا سر اور چہرہ ڈھانپ رکھا تھا، تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”یہ شخص اس دن ہدایت پر ہو گا۔“ میں اس کے پیچھے ہو لیا یہاں تک کہ میں نے اسے بازوؤں سے پکڑ لیا اور اس کا رخ آپ ﷺ کی جانب پھیرا اور اس کے سر سے کپڑا ہٹا کر عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! کیا یہ وہی شخص ہے؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”ہاں۔“ تو دیکھا کہ وہ سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ تھے۔“

حوالہ حدیث فضائل الصحابة / فضائل عثمان بن عفان رضي الله عنه / حدیث: 722
درجۂ حدیث محدثین: إسناده صحيح
تخریج حدیث «حکم الحدیث فضائل الصحابہ محققاً تنسیق وصي الله بن محمد عباس - مکتبہ شاملہ :قال وصي الله عباس: اسناده صحيح وأخرجه أحمد وابن ماجه كما سبق . . »
«أخرجه سنن الترمذي برقم: 3704، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 111، وأخرجه مسند أحمد برقم: 17663، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 20759، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 4608، 8383»
«مسند الامام احمد: 242/4»