فضائل الصحابة
فضائل عثمان بن عفان رضي الله عنه— سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان۔
(بَابُ إِخْبَارِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالْفِتْنَةِ وَأَنَّ عُثْمَانَ يَوْمَئِذٍ عَلَى الْهُدَى) باب: (نبی ﷺ کی طرف سے فتنے کی خبر دینے اور اس وقت سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے ہدایت پر ہونے کا بیان)۔
حدیث نمبر: 721
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي ، قَثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ سُلَيْمَانَ الرَّازِيُّ ، قَثَنَا مُغِيرَةُ بْنُ مُسْلِمٍ ، عَنْ مَطَرٍ الْوَرَّاقِ ، عَنِ ابْنِ سِيرِينَ ، عَنْ كَعْبِ بْنِ عُجْرَةَ ، قَالَ: ذَكَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِتْنَةً فَقَرَّبَهَا وَعَظَّمَهَا، قَالَ: ثُمَّ مَرَّ رَجُلٌ مُتَقَنِّعٌ فِي مِلْحَفَةٍ فَقَالَ: "هَذَا يَوْمَئِذٍ عَلَى الْحَقِّ" ، قَالَ: فَانْطَلَقْتُ مُسْرِعًا، أَوْ مُحْضِرًا، فَأَخَذْتُ بِضَبْعَيْهِ فَقُلْتُ: هَذَا يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ: "هَذَا" ، فَإِذَا عُثْمَانُ بْنُ عَفَّانَ. ترجمہ
سیدنا کعب بن عجرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے بیان کیا: ”رسول اللہ ﷺ نے ایک فتنے کا ذکر فرمایا، اسے قریب بتایا اور اس کی سنگینی بیان فرمائی۔“ انہوں نے کہا: ”پھر ایک شخص چادر اوڑھے ہوئے، اپنا سر اور چہرہ ڈھانپے ہوئے گزرا تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”یہ شخص اس دن حق پر ہوگا۔““ انہوں نے کہا: ”میں تیزی سے لپکا، یا (فرمایا:) میں نے دوڑ لگائی، اور اس شخص کو دونوں بازوؤں سے تھام لیا اور عرض کیا: اے اللہ کے رسول ﷺ! کیا یہی وہ شخص ہے؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”ہاں، یہی۔“ دیکھا تو وہ سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ تھے۔“