فضائل الصحابة
فضائل عثمان بن عفان رضي الله عنه— سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان۔
(بَابُ إِخْبَارِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالْفِتْنَةِ وَأَنَّ عُثْمَانَ يَوْمَئِذٍ عَلَى الْهُدَى) باب: (نبی ﷺ کی طرف سے فتنے کی خبر دینے اور اس وقت سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے ہدایت پر ہونے کا بیان)۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُسْلِمٍ ، قَثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ ، قَثَنَا أَبُو هِلَالٍ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ شَقِيقٍ ، عَنْ مُرَّةَ الْبَهْزِيِّ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "تَهِيجُ عَلَى الْأَرْضِ فِتَنٌ كَصَيَاصِي الْبَقَرِ" ، فَمَرَّ رَجُلٌ مُتَقَنِّعٌ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "هَذَا وَأَصْحَابُهُ يَوْمَئِذٍ عَلَى الْحَقِّ" ، فَقُمْتُ إِلَيْهِ فَكَشَفْتُ قِنَاعَهُ وَأَقْبَلْتُ بِوَجْهِهِ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، هُوَ هَذَا؟ قَالَ: "هُوَ هَذَا" ، قَالَ: فَإِذَا بِعُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ.سیدنا مرہ بہزی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”عنقریب زمین پر ایسے فتنے برپا ہوں گے جو گائے کے سینگوں کی مانند (سخت اور ایک دوسرے سے ملتے جلتے) ہوں گے۔“ اسی اثنا میں ایک صاحب گزرے جنہوں نے اپنا سر اور چہرہ (کپڑے سے) ڈھانپا ہوا تھا، تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”یہ شخص اور اس کے ساتھی اس دن حق پر ہوں گے۔“ (سیدنا مرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ) میں اٹھ کر ان کی طرف گیا، ان کے سر سے کپڑا ہٹایا اور ان کا رخ رسول اللہ ﷺ کی طرف کر کے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! کیا یہی وہ شخص ہے؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”ہاں، یہی ہے۔“ وہ فرماتے ہیں کہ (میں نے دیکھا تو) وہ سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ تھے۔