فضائل الصحابة
فضائل أبي بكر الصديق رحمة الله عليه ورضوانه— سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان۔
قَوْلُهُ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَوْ كُنْتُ مُتَّخِذًا مِنَ النَّاسِ خَلِيلًا لَاتَّخَذْتُ أَبَا بَكْرٍ خَلِيلًا باب: نبی ﷺ کے اس فرمان کا بیان: ”اگر میں لوگوں میں سے کسی کو خلیل بناتا تو ابوبکر کو خلیل بناتا“۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، قَثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ عِيسَى ، قَثَنَا جَرِيرٌ، يَعْنِي: ابْنَ حَازِمٍ ، عَنْ يَعْلَى بْنِ حَكِيمٍ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: خَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي مَرَضِهِ الَّذِي مَاتَ فِيهِ عَاصِبًا رَأْسَهُ فِي خِرْقَةٍ، فَقَعَدَ عَلَى الْمِنْبَرِ، فَحَمِدَ اللَّهَ وَأَثْنَى عَلَيْهِ وَقَالَ: "إِنَّهُ لَيْسَ أَحَدٌ أَمَنَّ عَلَيَّ فِي نَفْسِهِ وَمَالِهِ مِنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ أَبِي قُحَافَةَ ، وَلَوْ كُنْتُ مُتَّخِذًا مِنَ النَّاسِ خَلِيلًا لَاتَّخَذْتُ أَبَا بَكْرٍ خَلِيلًا، وَلَكِنْ خَلَّةُ الْإِسْلَامِ أَفْضَلُ، سُدُّوا عَنِّي كُلَّ خَوْخَةٍ فِي هَذَا الْمَسْجِدِ غَيْرَ خَوْخَةِ أَبِي بَكْرٍ". سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ اپنے اس مرض کے دوران جس میں آپ ﷺ کی وفات ہوئی، اپنے سرِ مبارک پر ایک پٹی باندھے ہوئے باہر تشریف لائے اور منبر پر تشریف فرما ہوئے۔ آپ ﷺ نے اللہ تعالیٰ کی حمد و ثنا بیان کی اور فرمایا: ”بے شک اپنی ذات اور اپنے مال کے ذریعے مجھ پر سب سے زیادہ احسان کرنے والے سیدنا ابوبکر بن ابی قحافہ رضی اللہ عنہ ہیں۔ اگر میں انسانوں میں سے کسی کو اپنا خلیل بناتا تو ابوبکر ہی کو اپنا خلیل بناتا، لیکن اسلام کا رشتہ اور اس کی دوستی سب سے افضل ہے۔ اس مسجد میں کھلنے والے تمام چھوٹے دروازے میری جانب سے بند کر دو، سوائے ابوبکر کے دروازے کے۔“