فضائل الصحابة
فضائل أبي بكر الصديق رحمة الله عليه ورضوانه— سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان۔
قَوْلُهُ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَوْ كُنْتُ مُتَّخِذًا مِنَ النَّاسِ خَلِيلًا لَاتَّخَذْتُ أَبَا بَكْرٍ خَلِيلًا باب: نبی ﷺ کے اس فرمان کا بیان: ”اگر میں لوگوں میں سے کسی کو خلیل بناتا تو ابوبکر کو خلیل بناتا“۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، قَثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، قَالَ: أَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ عَبْدِ الْوَاحِدِ بْنِ أَبِي عَوْنٍ ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ ، عَنْ عَائِشَةَ، أَنَّهَا كَانَتْ تَقُولُ: قُبِضَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَارْتَدَّتِ الْعَرَبُ، وَاشْرَأَبَّ النِّفَاقُ بِالْمَدِينَةِ، فَلَوْ نَزَلَ بِالْجِبَالِ الرَّوَاسِي مَا نَزَلَ بِأَبِي لَهَاضَهَا، فَوَاللَّهِ مَا اخْتَلَفُوا فِي نُقْطَةٍ إِلَّا طَارَ أَبِي بِحَظِّهَا وَعَنَائِهَا فِي الْإِسْلَامِ، وَكَانَتْ تَقُولُ مَعَ هَذَا: وَمَنْ رَأَى عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ عَرَفَ أَنَّهُ خُلِقَ غَنَاءً لِلْإِسْلَامِ، كَانَ وَاللَّهِ أَحْوَزِيًّا، نَسِيجَ وَحْدَهُ، قَدْ أَعَدَّ لِلْأُمُورِ أَقْرَانَهَا.ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ وہ فرمایا کرتی تھیں: ”نبی ﷺ کی روحِ مبارک قبض کی گئی تو عرب مرتد ہو گئے اور مدینہ میں منافقت نے سر اٹھا لیا۔ پس جو مصائب میرے والد (سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ) پر نازل ہوئے، اگر وہ مضبوط و استوار پہاڑوں پر نازل ہوتے تو وہ انہیں بھی پاش پاش کر دیتے۔ اللہ کی قسم! مسلمان کسی بھی معاملے میں اختلاف کرتے تو میرے والد اسلام کی خاطر اس کی فضیلت اور مشقت سمیٹنے کے لیے تیزی سے آگے بڑھ جاتے۔“
وہ اس کے ساتھ یہ بھی فرمایا کرتی تھیں: ”اور جس نے سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کو دیکھا اس نے جان لیا کہ وہ اسلام کی نصرت و کفایت کے لیے ہی پیدا کیے گئے تھے؛ اللہ کی قسم! وہ نہایت مستعد، باہمت اور اپنی مثال آپ تھے، اور انہوں نے ہر اہم معاملے کے لیے اس کے جوڑ کا حل تیار کر رکھا تھا۔“