فضائل الصحابة
فضائل أبي بكر الصديق رحمة الله عليه ورضوانه— سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان۔
قَوْلُ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ وَغَيْرِهِ خَيْرُ هَذِهِ الْأُمَّةِ بَعْدَ نَبِيِّهَا أَبُو بَكْرٍ وَعُمَرُ باب: سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ وغیرہ کے اس فرمان کا بیان: ”نبی ﷺ کے بعد اس امت میں سب سے بہتر ابوبکر اور عمر ہیں“۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، قَثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ قَثَنَا أَبِي، عَنِ ابْنِ إِسْحَاقَ ، قَالَ: حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي عَتِيقٍ ، عَنْ عَامِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ ، عَنْ بَعْضِ أَهْلِهِ قَالَ: قَالَ أَبُو قُحَافَةَ لِابْنِهِ أَبِي بَكْرٍ: يَا بُنَيَّ، إِنِّي أَرَاكَ تُعْتِقُ رِقَابًا ضِعَافًا، فَلَوْ أَنَّكَ إِذْ فَعَلْتَ مَا فَعَلْتَ أَعْتَقْتَ رِجَالًا جُلْدًا يَمْنَعُونَكَ وَيَقُومُونَ دُونَكَ، فَقَالَ أَبُو بَكْرٍ: يَا أَبَتِ، إِنِّي أُرِيدُ مَا أُرِيدُ، قَالَ: فَيُتَحَدَّثُ مَا نَزَلَ هَؤُلَاءِ الْآيَاتُ إِلَّا فِيهِ، وَفِيمَا قَالَ أَبُوهُ: فَأَمَّا مَنْ أَعْطَى وَاتَّقَى وَصَدَّقَ بِالْحُسْنَى إِلَى قَوْلِهِ : وَمَا لِأَحَدٍ عِنْدَهُ مِنْ نِعْمَةٍ تُجْزَى إِلَّا ابْتِغَاءَ وَجْهِ رَبِّهِ الْأَعْلَى وَلَسَوْفَ يَرْضَى .عامر بن عبد اللہ بن زبیر رحمہ اللہ اپنے خاندان کے کسی فرد سے روایت کرتے ہیں کہ سیدنا ابوقحافہ رضی اللہ عنہ نے اپنے صاحبزادے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ سے کہا: ”اے میرے پیارے بیٹے! میں دیکھتا ہوں کہ تم کمزور اور ناتواں غلاموں کو آزاد کرتے ہو، اگر تم نے یہ کارِ خیر کرنا ہی ہے تو توانا اور مضبوط مردوں کو آزاد کیا کرو جو تمہارا دفاع کر سکیں اور تمہارے لیے ڈھال بن سکیں“، تو سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے جواب دیا: ”اے اباجان! میرا مقصود تو وہی ہے جو میرا مقصود ہے (یعنی اللہ کی رضا)۔“
راوی بیان کرتے ہیں کہ یہ تذکرہ کیا جاتا ہے کہ درج ذیل آیات سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ اور ان کے والد کی اسی گفتگو کے متعلق نازل ہوئیں: ﴿فَأَمَّا مَنْ أَعْطَى وَاتَّقَى وَصَدَّقَ بِالْحُسْنَى﴾ اللہ تعالیٰ کے اس فرمان تک: ﴿وَمَا لِأَحَدٍ عِنْدَهُ مِنْ نِعْمَةٍ تُجْزَى إِلَّا ابْتِغَاءَ وَجْهِ رَبِّهِ الْأَعْلَى وَلَسَوْفَ يَرْضَى﴾ ”چنانچہ جس نے (اللہ کی راہ میں) دیا اور تقویٰ اختیار کیا، اور اچھی بات کی تصدیق کی“ سے لے کر یہاں تک: ”اور اس پر کسی کا کوئی ایسا احسان نہیں ہے جس کا بدلہ دیا جا رہا ہو، سوائے اپنے ربِ برتر کی رضا کی طلب کے، اور وہ عنقریب (اپنے رب کے انعامات سے) خوش ہو جائے گا۔“