فضائل الصحابة
فضائل أمير المؤمنين عمر بن الخطاب رضي الله عنه— امیر المومنین سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان۔
بَابُ خَيْرِ هَذِهِ الْأُمَّةِ بَعْدَ نَبِيِّهَا باب: نبی ﷺ کے بعد اس امت کے سب سے بہتر لوگوں کا بیان۔
حدیث نمبر: 474
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي هَارُونُ بْنُ سُفْيَانَ ، نَا مُعَاوِيَةُ بْنُ عَمْرٍو ، نَا زَائِدَةُ ، قَالَ: قَالَ مَنْصُورٌ : قَالَ عَبْدُ اللَّهِ : إِنَّهُ لَيْسَ مِنْ يَوْمٍ إِلَّا هُوَ شَرٌّ مِنَ الَّذِي قَبْلَهُ، وَكَذَلِكَ الْآخِرُ فَالْآخِرُ، فَقَالَ عَبْدُ اللَّهِ : قَدْ كَانَ عَامُ أَوَّلٍ فِيكُمْ عُمَرُ فَأَزْوَى الْعَامُ فِيكُمْ مِثْلَ عُمَرَ. ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”بے شک کوئی دن ایسا نہیں آتا مگر وہ اپنے سے پہلے والے دن سے زیادہ برا ہوتا ہے، اور اسی طرح ہر بعد میں آنے والا دن (پہلے سے برا ہوگا)۔“
پھر سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”پچھلے سال تک تم میں سیدنا عمر رضی اللہ عنہ موجود تھے، پس وہ سال بیت گیا جس میں تمھارے درمیان سیدنا عمر رضی اللہ عنہ جیسی شخصیت موجود تھی۔“