فضائل الصحابة
فضائل أمير المؤمنين عمر بن الخطاب رضي الله عنه— امیر المومنین سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان۔
بَابُ خَيْرِ هَذِهِ الْأُمَّةِ بَعْدَ نَبِيِّهَا باب: نبی ﷺ کے بعد اس امت کے سب سے بہتر لوگوں کا بیان۔
حدیث نمبر: 473
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ : قَثَنَا هَارُونُ بْنُ سُفْيَانَ ، نَا مُعَاوِيَةُ بْنُ عَمْرٍو ، قَثَنَا زَائِدَةُ ، قَثَنَا مَنْصُورٌ ، عَنْ رِبْعِيِّ بْنِ حِرَاشٍ ، عَنْ حُذَيْفَةَ ، قَالَ: إِنَّ عُمَرَ لَمَّا اسْتُخْلِفَ كَانَ الْإِسْلَامُ كَالرَّجُلِ الْمُقْبِلِ؛ لَا يَزْدَادُ إِلَّا قُرْبًا، فَلَمَّا قُتِلَ عُمَرُ كَانَ الْإِسْلَامُ كَالرَّجُلِ الْمُدْبِرِ؛ لَا يَزْدَادُ إِلَّا بُعْدًا.ترجمہ
سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”بے شک جب سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو خلیفہ بنایا گیا تو اسلام (تیزی سے) سامنے آنے والے اس شخص کی مانند تھا جو قریب سے قریب تر ہوتا چلا جاتا ہے، لیکن جب سیدنا عمر رضی اللہ عنہ شہید کر دیے گئے تو اسلام پیٹھ پھیر کر جانے والے اس شخص کی مانند ہو گیا جو دور سے دور تر ہوتا چلا جا رہا ہے۔“