فضائل الصحابة
فضائل أمير المؤمنين عمر بن الخطاب رضي الله عنه— امیر المومنین سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان۔
بَابُ خَيْرِ هَذِهِ الْأُمَّةِ بَعْدَ نَبِيِّهَا باب: نبی ﷺ کے بعد اس امت کے سب سے بہتر لوگوں کا بیان۔
حدیث نمبر: 475
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي هَارُونُ بْنُ سُفْيَانَ ، قَثَنَا مُعَاوِيَةُ، يَعْنِي: ابْنَ عَمْرٍو ، قَالَ نَا زَائِدَةُ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، قَالَ: كَانَ عَبْدُ اللَّهِ يَقُولُ: إِذَا ذُكِرَ الصَّالِحُونَ فَحَيَّ هَلَا بِعُمَرَ ، وَلَوَدِدْتُ أَنِّي خَادِمٌ لِمِثْلِ عُمَرَ حَتَّى أَمُوتَ.ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ وہ فرمایا کرتے تھے: ”جب صالحین کا ذکر کیا جائے تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ (کا تذکرہ کرنے) کی طرف لپکا کرو، اور میری یہ تمنا ہے کہ میں سیدنا عمر رضی اللہ عنہ جیسی شخصیت کا خادم بن کر رہوں یہاں تک کہ مجھے موت آ جائے۔“