فضائل الصحابة
فضائل أمير المؤمنين عمر بن الخطاب رضي الله عنه— امیر المومنین سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان۔
بَابُ خَيْرِ هَذِهِ الْأُمَّةِ بَعْدَ نَبِيِّهَا باب: نبی ﷺ کے بعد اس امت کے سب سے بہتر لوگوں کا بیان۔
حدیث نمبر: 468
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي هَارُونُ بْنُ سُفْيَانَ ، قَثَنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ عَمْرٍو ، قَثَنَا زَائِدَةُ ، قَالَ: قَالَ سُلَيْمَانُ، يَعْنِي الْأَعْمَشَ ، سَمِعْتُ أَصْحَابَنَا يَقُولُونَ: قَالَ عَبْدُ اللَّهِ : إِنِّي لَأَحْسَبُ الشَّيْطَانَ يَفْرَقُ مِنْ عُمَرَ ، فَقِيلَ لِعَبْدِ اللَّهِ: وَكَيْفَ يَفْرَقُ الشَّيْطَانُ مِنْ أَحَدٍ؟ فَقَالَ: نَعَمْ، يَفْرَقُ أَنْ يُحْدِثَ فِي الْإِسْلَامِ حَدَثًا فَيَرُدَّهُ عُمَرُ ، فَلَا يُعْمَلُ بِهِ أَبَدًا.ترجمہ
سلیمان اعمش رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے اپنے ساتھیوں کو کہتے سنا کہ سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”میرا یہی گمان ہے کہ شیطان سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے ڈرتا ہے“
تو سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ سے پوچھا گیا: ”بھلا شیطان کسی سے کیسے ڈر سکتا ہے؟“
انہوں نے فرمایا: ”ہاں، وہ اس بات سے ڈرتا ہے کہ وہ اسلام میں کوئی نئی بات (بدعت) پیدا کرے اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ اسے رد کر دیں، جس کے بعد اس پر کبھی عمل نہ ہو سکے“۔