فضائل الصحابة
فضائل أمير المؤمنين عمر بن الخطاب رضي الله عنه— امیر المومنین سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان۔
بَابُ خَيْرِ هَذِهِ الْأُمَّةِ بَعْدَ نَبِيِّهَا باب: نبی ﷺ کے بعد اس امت کے سب سے بہتر لوگوں کا بیان۔
حدیث نمبر: 459
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي قَالَ: نَا مُوسَى بْنُ عَبْدِ الْحَمِيدِ - قَالَ أَبِي: جَارٌ لَنَا حَسَنُ الْهَيْئَةِ - قَثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعْدٍ ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: بَيْنَمَا عَمْرُو بْنُ الْعَاصِ يَوْمًا يَسِيرُ أَمَامَ رَكْبِهِ وَهُوَ يُحَدِّثُ نَفْسَهُ، إِذْ قَالَ: لِلَّهِ دَرُّ ابْنِ حَنْتَمَةَ ، أَيُّ امْرِئٍ كَانَ؟ يَعْنِي بِذَلِكَ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ. ترجمہ
سعد بن ابراہیم رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ ایک روز سیدنا عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ اپنے قافلے کے آگے آگے چل رہے تھے اور اپنے جی میں کچھ باتیں کر رہے تھے، کہ اچانک انہوں نے کہا: «لِلَّهِ دَرُّ ابْنِ حَنْتَمَةَ ، أَيُّ امْرِئٍ كَانَ؟» ”ابنِ حنتمہ کے کیا ہی کہنے، وہ کیا ہی عظیم المرتبت انسان تھے!“
اس سے ان کی مراد سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ تھی۔