فضائل الصحابة
فضائل أمير المؤمنين عمر بن الخطاب رضي الله عنه— امیر المومنین سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان۔
بَابُ خَيْرِ هَذِهِ الْأُمَّةِ بَعْدَ نَبِيِّهَا باب: نبی ﷺ کے بعد اس امت کے سب سے بہتر لوگوں کا بیان۔
حدیث نمبر: 458
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ إِشْكَابَ ، قَثَنَا وَهْبُ بْنُ جَرِيرٍ قَثَنَا أَبِي قَالَ: سَمِعْتُ الْأَعْمَشَ يُحَدِّثُ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ مَيْسَرَةَ ، عَنْ مُصْعَبِ بْنِ سَعْدٍ ، أَنَّ مُعَاذًا ، قَالَ: وَاللَّهِ، إِنَّ عُمَرَ فِي الْجَنَّةِ، وَمَا أُحِبُّ أَنَّ لِي حُمْرَ النَّعَمِ، وَإِنَّكُمْ تَفَرَّقْتُمْ قَبْلَ أَنْ أُخْبِرَكُمْ، قَالَ: ثُمَّ ذَكَرَ رُؤْيَا النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الَّتِي رَأَى فِي شَأْنِ عُمَرَ ، فَقَالَ: رُؤْيَا النَّبِيِّ حَقٌّ.ترجمہ
سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”اللہ کی قسم! یقیناً سیدنا عمر رضی اللہ عنہ جنت میں ہیں، اور میں یہ پسند نہیں کرتا کہ میرے پاس (اس گواہی کے بدلے) سرخ اونٹ ہوں، اور تم لوگ اس سے پہلے ہی منتشر ہو گئے تھے کہ میں تمہیں اس کی خبر دیتا۔“
راوی کہتے ہیں: پھر انہوں نے نبی ﷺ کے اس خواب کا ذکر کیا جو آپ ﷺ نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے بارے میں دیکھا تھا، اور فرمایا: ”نبی کا خواب برحق ہوتا ہے۔“