فضائل الصحابة
فضائل أمير المؤمنين عمر بن الخطاب رضي الله عنه— امیر المومنین سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان۔
بَابُ خَيْرِ هَذِهِ الْأُمَّةِ بَعْدَ نَبِيِّهَا باب: نبی ﷺ کے بعد اس امت کے سب سے بہتر لوگوں کا بیان۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي صَالِحُ بْنُ مَالِكٍ أَبُو عَبْدِ اللَّهِ ، قَثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي سَلَمَةَ الْمَاجِشُونُ قَالَ نَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُنْكَدِرِ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " أُرِيتُ أَنِّي أُدْخِلْتُ الْجَنَّةَ، فَإِذَا أَنَا بِالرُّمَيْصَاءِ امْرَأَةِ أَبِي طَلْحَةَ، وَأُرِيتُ خَشْفًا بَيْنَ يَدَيَّ، فَقُلْتُ: مَا هَذَا يَا جِبْرِيلُ؟ قَالَ: هَذَا بِلَالٌ ، وَرَأَيْتُ جَارِيَةً بِفِنَاءِ قَصْرٍ أَبْيَضَ، قُلْتُ: يَا جَارِيَةُ، لِمَنْ هَذَا الْقَصْرُ؟ قَالَتْ: لِشَابٍّ مِنْ قُرَيْشٍ، فَقُلْتُ: لِأَيِّ قُرَيْشٍ؟ قَالَتْ: لِعُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ ، فَأَرَدْتُ أَنْ أَدْخُلَهُ فَذَكَرْتُ غَيْرَتَكَ يَا عُمَرُ "، فَقَالَ عُمَرُ: بِأَبِي أَنْتَ وَأُمِّي يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَعَلَيْكَ أَغَارُ؟.سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”مجھے دکھایا گیا کہ میں جنت میں داخل کیا گیا ہوں، وہاں میں نے سیدنا ابوطلحہ رضی اللہ عنہ کی اہلیہ سیدہ رمیصاء رضی اللہ عنہا کو دیکھا، اور میں نے اپنے سامنے قدموں کی چاپ سنی تو دریافت کیا: اے جبرائیل! یہ کیا ہے؟ انہوں نے جواب دیا: یہ سیدنا بلال رضی اللہ عنہ ہیں۔ اور میں نے ایک سفید محل کے صحن میں ایک لڑکی دیکھی تو پوچھا: اے لڑکی! یہ محل کس کا ہے؟ اس نے کہا: قریش کے ایک نوجوان کا۔ میں نے پوچھا: قریش کے کس نوجوان کا؟ اس نے کہا: سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کا۔ میں نے اس میں داخل ہونا چاہا لیکن اے عمر! مجھے تمہاری غیرت یاد آ گئی۔“ اس پر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول ﷺ! میرے ماں باپ آپ پر فدا ہوں، کیا بھلا میں آپ پر غیرت کروں گا؟“