فضائل الصحابة
فضائل أمير المؤمنين عمر بن الخطاب رضي الله عنه— امیر المومنین سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان۔
بَابُ خَيْرِ هَذِهِ الْأُمَّةِ بَعْدَ نَبِيِّهَا باب: نبی ﷺ کے بعد اس امت کے سب سے بہتر لوگوں کا بیان۔
حدیث نمبر: 456
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدِ بْنِ حِسَابٍ ، قَثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ زِيَادٍ ، قَثَنَا عَاصِمٌ الْأَحْوَلُ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ ، قَالَ: أَوَّلُ مَنْ حَصَبَ الْمَسَاجِدَ عُمَرُ. ترجمہ
محمد بن سیرین رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”مساجد میں سب سے پہلے کنکریاں بچھانے والے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ ہیں۔“