فضائل الصحابة
فضائل أمير المؤمنين عمر بن الخطاب رضي الله عنه— امیر المومنین سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان۔
بَابُ خَيْرِ هَذِهِ الْأُمَّةِ بَعْدَ نَبِيِّهَا باب: نبی ﷺ کے بعد اس امت کے سب سے بہتر لوگوں کا بیان۔
حدیث نمبر: 455
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، قَثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، قَثَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ عَطَاءً ، وَغَيْرَهُ مِنْ أَصْحَابِنَا، يَزْعُمُونَ أَنَّ عُمَرَ أَوَّلُ مَنْ رَفَعَ الْمَقَامَ، فَوَضَعَهُ فِي مَوْضِعِهِ الْآنَ، وَإِنَّمَا كَانَ فِي قُبُلِ الْكَعْبَةِ.ترجمہ
ابن جریج رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے عطاء رحمہ اللہ اور اپنے دیگر ساتھیوں کو یہ کہتے ہوئے سنا کہ ”سیدنا عمر رضی اللہ عنہ پہلے شخص ہیں جنہوں نے مقامِ ابراہیم کو (اس کی جگہ سے) ہٹایا اور اسے اس کے موجودہ مقام پر رکھا، جبکہ پہلے یہ کعبہ کے بالکل سامنے (اس سے متصل) ہوا کرتا تھا۔“