فضائل الصحابة
فضائل أمير المؤمنين عمر بن الخطاب رضي الله عنه— امیر المومنین سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان۔
بَابُ خَيْرِ هَذِهِ الْأُمَّةِ بَعْدَ نَبِيِّهَا باب: نبی ﷺ کے بعد اس امت کے سب سے بہتر لوگوں کا بیان۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ الْقُرَشِيُّ ، قَثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، قَثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ ، عَنْ سُهَيْلِ بْنِ أَبِي صَالِحٍ ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَائِشَةَ قَالَتِ: اسْتَأْذَنَ أَبُو بَكْرٍ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ جَالِسٌ كَاشِفٌ فَخِذَيْهِ، فَأَذِنَ لَهُ، ثُمَّ اسْتَأْذَنَ عُمَرُ ، فَأَذِنَ لَهُ وَهُوَ كَهَيْئَتِهِ، ثُمَّ اسْتَأْذَنَ عُثْمَانُ فَأَهْوَى إِلَى ثَوْبِهِ فَغَطَّى فَخِذَيْهِ، قُلْنَا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، كَأَنَّكَ كَرِهْتَ أَنْ يَرَاكَ عُثْمَانُ ، قَالَ: "إِنَّ عُثْمَانَ حَيِيُّ سِتِّيرٌ تَسْتَحِي مِنْهُ الْمَلَائِكَةُ" .ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے نبی ﷺ سے (اندر آنے کی) اجازت طلب کی، اس وقت آپ ﷺ تشریف فرما تھے اور آپ ﷺ کی مبارک رانیں کھلی ہوئی تھیں، تو آپ ﷺ نے انہیں اجازت عطا فرما دی۔ پھر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے اجازت مانگی، تو آپ ﷺ نے اپنی اسی حالت میں انہیں بھی اجازت دے دی۔ پھر جب سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے اجازت طلب کی تو آپ ﷺ نے اپنے کپڑے کی طرف ہاتھ بڑھایا اور اپنی رانیں ڈھانپ لیں۔ ہم نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! گویا آپ نے یہ ناپسند فرمایا کہ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ آپ کو (اس حالت میں) دیکھیں؟“ تو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”بے شک عثمان نہایت باحیا اور پردہ پوش ہیں، ان سے تو فرشتے بھی حیا کرتے ہیں۔“