فضائل الصحابة
فضائل أمير المؤمنين عمر بن الخطاب رضي الله عنه— امیر المومنین سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان۔
بَابُ خَيْرِ هَذِهِ الْأُمَّةِ بَعْدَ نَبِيِّهَا باب: نبی ﷺ کے بعد اس امت کے سب سے بہتر لوگوں کا بیان۔
حدیث نمبر: 449
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: أُخْبِرْتُ عَنْ أَشْعَثَ بْنِ شُعْبَةَ ، عَنْ مَنْصُورِ بْنِ دِينَارٍ ، عَنْ خَلَفِ بْنِ حَوْشَبٍ ، عَنْ أَبِي هَاشِمٍ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ قَيْسٍ الْخَارِفِيِّ ، عَنْ عَلِيٍّ ، قَالَ: سَبَقَ رَسُولُ اللَّهِ، وَصَلَّى أَبُو بَكْرٍ ، وَثَلَّثَ عُمَرُ ، ثُمَّ كُنَّا قَوْمًا خَبَطَتْنَا فِتْنَةٌ مَا شَاءَ اللَّهُ.ترجمہ
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”رسول اللہ ﷺ سبقت لے گئے، سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ ان کے پیچھے دوسرے نمبر پر رہے اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ تیسرے نمبر پر آئے، پھر ہم ایسے لوگ ہو گئے جنہیں فتنے نے جتنا اللہ نے چاہا اپنی لپیٹ میں لے کر پراگندہ کر دیا۔“