فضائل الصحابة
فضائل أمير المؤمنين عمر بن الخطاب رضي الله عنه— امیر المومنین سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان۔
بَابُ خَيْرِ هَذِهِ الْأُمَّةِ بَعْدَ نَبِيِّهَا باب: نبی ﷺ کے بعد اس امت کے سب سے بہتر لوگوں کا بیان۔
حدیث نمبر: 451
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، قَثَنَا حُسَيْنُ بْنُ عَلِيٍّ الْجُعْفِيُّ ، عَنْ زَائِدَةَ ، قَثَنَا حُمَيْدٌ الطَّوِيلُ ، وَالْمُخْتَارُ بْنُ فُلْفُلٍ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " دَخَلْتُ الْجَنَّةَ فَرَأَيْتُ فِيهَا قَصْرًا مِنْ ذَهَبٍ، فَقُلْتُ: لِمَنْ هَذَا الْقَصْرُ؟ فَقِيلَ: لِشَابٍّ مِنْ قُرَيْشٍ، قَالَ: فَظَنَنْتُ أَنِّي أَنَا هُوَ، فَقُلْتُ: مَنْ هُوَ؟ فَقَالُوا: عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ "، قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "فَلَوْ مَا ذَكَرْتُ مِنْ غَيْرَتِكَ أَبَا حَفْصٍ لَدَخَلْتُهُ" .ترجمہ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”میں جنت میں داخل ہوا تو وہاں میں نے سونے کا ایک محل دیکھا، میں نے پوچھا: یہ محل کس کے لیے ہے؟ تو بتایا گیا: قریش کے ایک نوجوان کے لیے۔“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”تو مجھے گمان ہوا کہ وہ میں ہی ہوں، چنانچہ میں نے پوچھا: وہ کون ہے؟ انہوں نے کہا: سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ ہیں۔“ پھر نبی ﷺ نے فرمایا: ”اے ابوحفص! اگر مجھے تمہاری غیرت کا خیال نہ آتا تو میں اس میں ضرور داخل ہو جاتا۔“