فضائل الصحابة
فضائل أمير المؤمنين عمر بن الخطاب رضي الله عنه— امیر المومنین سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان۔
بَابُ خَيْرِ هَذِهِ الْأُمَّةِ بَعْدَ نَبِيِّهَا باب: نبی ﷺ کے بعد اس امت کے سب سے بہتر لوگوں کا بیان۔
حدیث نمبر: 445
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: أُخْبِرْتُ عَنْ أَشْعَثَ بْنِ شُعْبَةَ ، قَثَنَا مَنْصُورُ بْنُ دِينَارٍ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، وَالْحَسَنِ بْنِ عَمْرٍو ، وَجَامَعِ بْنِ أَبِي رَاشِدٍ ، وَمُحَمَّدِ بْنِ قَيْسٍ ، وَأَبِي حَصِينٍ ، عَنْ مُنْذِرٍ الثَّوْرِيِّ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَلِيٍّ ، قَالَ: قُلْتُ لِأَبِي عَلِيٍّ: أَيُّ النَّاسِ خَيْرٌ بَعْدَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ قَالَ: أَبُو بَكْرٍ ، قُلْتُ: ثُمَّ مَنْ؟ قَالَ: ثُمَّ عُمَرُ ، قَالَ: ثُمَّ بَادَرْتُهُ وَخِفْتُ أَنْ أَسْأَلَهُ فَيُجِيبُنِي بِغَيْرِهِ، ثُمَّ قُلْتُ: أَنْتَ؟ قَالَ: لَا، أَنَا رَجُلٌ مِنَ النَّاسِ لِي حَسَنَاتٌ وَلِي سَيِّئَاتٌ، يَفْعَلُ اللَّهُ مَا يَشَاءُ.ترجمہ
محمد بن علی رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے اپنے والد سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے عرض کیا: ”رسول اللہ ﷺ کے بعد لوگوں میں سب سے بہتر کون ہے؟“
انہوں نے فرمایا: ”سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ۔“
میں نے پوچھا: ”پھر کون؟“
انہوں نے فرمایا: ”پھر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ۔“
محمد بن علی رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ پھر میں جلدی بول پڑا اور مجھے اندیشہ ہوا کہ اگر میں نے (پھر) سوال کیا تو وہ کسی اور کا نام لے دیں گے، چنانچہ میں نے عرض کیا: ”پھر آپ؟“
انہوں نے فرمایا: ”نہیں، میں تو عام لوگوں میں سے ایک شخص ہوں، میری نیکیاں بھی ہیں اور میرے گناہ بھی، اللہ جو چاہتا ہے کرتا ہے۔“