❮
❯
حدیث نمبر: 444
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: أُخْبِرْتُ عَنْ دَاوُدَ بْنِ عَمْرٍو ، قَثَنَا مُكْرَمُ بْنُ حَكِيمٍ الْخَثْعَمِيُّ ، عَنْ أَبِي مُحَمَّدٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ فِي دَارٍ فَدَخَلَ عَلَيْهِ نِسْوَةٌ مِنْ قُرَيْشٍ يَسْأَلْنَهُ وَيَسْتَزِدْنَهُ رَافِعَاتٍ أَصْوَاتَهُنَّ فَوْقَ صَوْتِهِ، فَأَقْبَلَ عُمَرُ فَاسْتَأْذَنَ، فَلَمَّا سَمِعْنَ صَوْتَ عُمَرَ بَادَرْنَ الْحُجُبَ أَوِ الْحِجَابَ، فَأَذِنَ لِعُمَرَ فَدَخَلَ، وَاسْتَضْحَكَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ عُمَرُ: أَضْحَكَ اللَّهُ سِنَّكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ، مِمَّ ضَحِكْتَ؟ قَالَ: "أَلَا إِنَّ نِسْوَةً مِنْ قُرَيْشٍ دَخَلْنَ عَلَيَّ يَسْأَلْنَنِي وَيَسْتَزِدْنَنِي رَافِعَاتٍ أَصْوَاتَهُنَّ فَوْقَ صَوْتِي، فَلَمَّا سَمِعْنَ صَوْتَكَ بَادَرْنَ الْحِجَابَ أَوِ الْحُجُبَ" ، فَقَالَ عُمَرُ: أَيْ عَدُوَّاتِ أَنْفُسِهِنَّ، تَهَبْنَنِي وَتَجْتَرِئْنَ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ؟ فَقَالَتِ امْرَأَةٌ مِنْهُنَّ: إِنَّكَ أَفَظُّ وَأَغْلَظُ، فَقَالَ نَبِيُّ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "مَهْ عَنْ عُمَرَ ، فَوَاللَّهِ مَا سَلَكَ عُمَرُ وَادِيًا قَطُّ فَسَلَكَهُ الشَّيْطَانُ".
ترجمہ

سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ ایک گھر میں تشریف فرما تھے کہ قریش کی کچھ خواتین آپ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئیں، وہ آپ ﷺ سے سوالات کر رہی تھیں اور (مزید نوازشات کی) طلب گار تھیں، جبکہ ان کی آوازیں آپ ﷺ کی آواز مبارک سے بلند ہو رہی تھیں۔ اتنے میں سیدنا عمر رضی اللہ عنہ آئے اور اندر آنے کی اجازت طلب کی، جب ان خواتین نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کی آواز سنی تو وہ تیزی سے پردوں (یا پردے) کے پیچھے چھپ گئیں۔ رسول اللہ ﷺ نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو اجازت عطا فرمائی تو وہ اندر داخل ہوئے، اس وقت رسول اللہ ﷺ تبسم فرما رہے تھے۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: «أَضْحَكَ اللَّهُ سِنَّكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ» ”اے اللہ کے رسول! اللہ تعالیٰ آپ کو ہمیشہ ہنستا مسکراتا رکھے، آپ کس بات پر مسکرائے؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”مجھے ان قریشی خواتین پر حیرت ہوئی جو میرے پاس بیٹھی سوالات اور تقاضے کر رہی تھیں اور ان کی آوازیں میری آواز سے بھی اونچی تھیں، لیکن جیسے ہی انہوں نے تمہاری آواز سنی تو فوراً پردے کے پیچھے جا چھپیں۔“ یہ سن کر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے (ان خواتین سے) کہا: ”اے اپنی جانوں کی دشمنو! تم مجھ سے تو رعب کھاتی ہو اور رسول اللہ ﷺ کے سامنے بیباکی کرتی ہو؟“ ان میں سے ایک خاتون نے جواب دیا: ”جی ہاں، کیونکہ آپ زیادہ سخت مزاج اور درشت خو ہیں۔“ تب اللہ کے نبی ﷺ نے فرمایا: ”عمر (رضی اللہ عنہ) کے بارے میں ایسی بات نہ کہو، اللہ کی قسم! عمر (رضی اللہ عنہ) جس وادی میں بھی چلے، شیطان نے کبھی اس وادی کا رخ نہیں کیا۔“

حوالہ حدیث فضائل الصحابة / فضائل أمير المؤمنين عمر بن الخطاب رضي الله عنه / حدیث: 444
درجۂ حدیث محدثین: إسناده ضعيف
تخریج حدیث «حکم الحدیث فضائل الصحابہ محققاً تنسیق وصي الله بن محمد عباس - مکتبہ شاملہ :قال وصي الله عباس: اسناده ضعيف وفيه أربع علل : . »
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 5735، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 2397، وأخرجه مسند أحمد برقم: 1475، 1585، 1627، وأخرجه فتح الباري برقم: 3120، 5715، 6253، وأخرجه مسند البزار برقم: 1184، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 8375، وأخرجه شرح السنة برقم: 3874»
«تقدم تخريجه في رقم: 301»