فضائل الصحابة
فضائل أمير المؤمنين عمر بن الخطاب رضي الله عنه— امیر المومنین سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان۔
بَابُ خَيْرِ هَذِهِ الْأُمَّةِ بَعْدَ نَبِيِّهَا باب: نبی ﷺ کے بعد اس امت کے سب سے بہتر لوگوں کا بیان۔
حدیث نمبر: 446
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: أُخْبِرْتُ عَنْ أَشْعَثَ بْنِ شُعْبَةَ ، قَثَنَا مَنْصُورُ بْنُ دِينَارٍ ، قَالَ: حَدَّثَنِي مَسْعَدَةُ الْأَعْوَرُ الْبَجَلِيُّ ، قَالَ: سَمِعْتُ عَلِيًّا يَقُولُ عَلَى مِنْبَرِ الْكُوفَةِ: أَلَا أُخْبِرُكُمْ بِخَيْرِ هَذِهِ الْأُمَّةِ بَعْدَ نَبِيِّهَا؟ أَبُو بَكْرٍ ، ثُمَّ عُمَرُ ، وَلَوْ شِئْتُ لَسَمَّيْتُ الثَّالِثَ.ترجمہ
مسعدہ الاعور البجلی رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ انہوں نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو کوفہ کے منبر پر یہ فرماتے ہوئے سنا: ”کیا میں تمہیں اس امت کے نبی ﷺ کے بعد اس کے سب سے بہترین شخص کی خبر نہ دوں؟ وہ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ ہیں، پھر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ؛ اور اگر میں چاہوں تو تیسرے کا نام بھی بتا سکتا ہوں۔“