❮
❯
حدیث نمبر: 437
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَثَنَا أَبِي، قَثَنَا يَحْيَى هُوَ ابْنُ سَعِيدٍ ، قَثَنَا حُمَيْدٌ هُوَ الطَّوِيلُ ، عَنْ أَنَسٍ هُوَ ابْنُ مَالِكٍ ، قَالَ: قَالَ عُمَرُ: وَافَقْتُ رَبِّي عَزَّ وَجَلَّ فِي ثَلَاثٍ، وَوَافَقَنِي رَبِّي فِي ثَلَاثٍ، قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، لَوِ اتَّخَذْتَ مِنْ مَقَامِ إِبْرَاهِيمَ مُصَلًّى، فَأَنْزَلَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ: وَاتَّخِذُوا مِنْ مَقَامِ إِبْرَاهِيمَ مُصَلًّى ، قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّهُ يَدْخُلُ عَلَيْكَ الْبَرُّ وَالْفَاجِرُ، فَلَوْ أَمَرْتَ أُمَّهَاتِ الْمُؤْمِنِينَ بِالْحِجَابِ، فَأَنْزَلَ اللَّهُ آيَةَ الْحِجَابِ، وَبَلَغَنِي مُعَاتَبَةُ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَعْضَ نِسَائِهِ، قَالَ: فَاسْتَقْرَيْتُ أُمَّهَاتِ الْمُؤْمِنِينَ فَدَخَلْتُ عَلَيْهِنَّ فَجَعَلْتُ أَسْتَقْرِئُهُنَّ وَاحِدَةً وَاحِدَةً، وَاللَّهِ لَئِنِ انْتَهَيْتُنَّ وَإِلَّا لَيُبَدِّلَنَّ اللَّهُ رَسُولَهُ خَيْرًا مِنْكُنَّ، قَالَ: فَأَتَيْتُ عَلَى بَعْضِ نِسَائِهِ قَالَتْ: يَا عُمَرُ ، أَمَا فِي رَسُولِ اللَّهِ مَا يَعِظُ نِسَاءَهُ حَتَّى تَكُونَ أَنْتَ تَعِظُهُنَّ؟ فَأَنْزَلَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ: عَسَى رَبُّهُ إِنْ طَلَّقَكُنَّ أَنْ يُبْدِلَهُ أَزْوَاجًا خَيْرًا مِنْكُنَّ .
ترجمہ

سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے فرمایا: ”میں نے تین باتوں میں اپنے رب عزوجل کی موافقت کی اور میرے رب نے تین باتوں میں میری موافقت فرمائی؛ میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول ﷺ! کاش آپ مقامِ ابراہیم کو نماز کی جگہ بنا لیتے۔ تو اللہ عزوجل نے یہ آیت نازل فرمائی: ﴿وَاتَّخِذُوا مِنْ مَقَامِ إِبْرَاهِيمَ مُصَلًّى﴾ ”اور تم مقامِ ابراہیم کو جائے نماز بنا لو“۔
اور میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول ﷺ! آپ کے پاس نیک اور بد ہر طرح کے لوگ آتے ہیں، کاش آپ امہات المومنین کو حجاب کا حکم فرما دیں، تو اللہ تعالی نے حجاب کی آیت نازل فرمائی۔
اور مجھے نبی ﷺ کی اپنی بعض ازواجِ مطہرات پر ناراضی کی خبر پہنچی، تو میں نے امہات المومنین کا قصد کیا، میں ان کے پاس گیا اور ایک ایک کر کے انہیں یہ کہنے لگا کہ: اللہ کی قسم! یا تو تم اپنی روش سے باز آ جاؤ ورنہ اللہ تعالی اپنے رسول ﷺ کو تمہارے بدلے تم سے بہتر بیویاں عطا فرما دے گا۔
یہاں تک کہ جب میں آپ ﷺ کی کسی زوجہ کے پاس پہنچا تو انہوں نے کہا: اے عمر! کیا رسول اللہ ﷺ میں اتنی بات نہیں کہ وہ اپنی ازواج کو خود نصیحت فرمائیں جو اب تم انہیں نصیحت کر رہے ہو؟ اس پر اللہ عزوجل نے یہ آیت نازل فرمائی: ﴿عَسَى رَبُّهُ إِنْ طَلَّقَكُنَّ أَنْ يُبْدِلَهُ أَزْوَاجًا خَيْرًا مِنْكُنَّ﴾ ”اگر وہ تمہیں طلاق دے دیں تو قریب ہے کہ ان کا رب انہیں تمہارے بدلے تم سے بہتر بیویاں عطا فرما دے“۔“

حوالہ حدیث فضائل الصحابة / فضائل أمير المؤمنين عمر بن الخطاب رضي الله عنه / حدیث: 437
درجۂ حدیث محدثین: إسناده صحيح
تخریج حدیث «حکم الحدیث فضائل الصحابہ محققاً تنسیق وصي الله بن محمد عباس - مکتبہ شاملہ :قال وصي الله عباس: اسناده صحيح . . »
«صحيح البخاري: 4/1629؛ مسند الامام احمد: 1/ 24،36»