فضائل الصحابة
فضائل أمير المؤمنين عمر بن الخطاب رضي الله عنه— امیر المومنین سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان۔
بَابُ خَيْرِ هَذِهِ الْأُمَّةِ بَعْدَ نَبِيِّهَا باب: نبی ﷺ کے بعد اس امت کے سب سے بہتر لوگوں کا بیان۔
حدیث نمبر: 438
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبُو صَالِحٍ الْحَكَمُ بْنُ مُوسَى ، قَثَنَا شِهَابُ بْنُ خِرَاشٍ ، قَالَ: حَدَّثَنِي الْحَجَّاجُ بْنُ دِينَارٍ ، عَنْ أَبِي مَعْشَرٍ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ النَّخَعِيِّ ، قَالَ: ضَرَبَ عَلْقَمَةُ بْنُ قَيْسٍ هَذَا الْمِنْبَرَ قَالَ: خَطَبَنَا عَلِيٌّ عَلَى هَذَا الْمِنْبَرِ، فَحَمِدَ اللَّهَ وَذَكَرَ مَا شَاءَ اللَّهُ أَنْ يَذْكُرَ قَالَ: وَإِنَّ خَيْرَ النَّاسِ كَانَ بَعْدَ رَسُولِ اللَّهِ أَبُو بَكْرٍ ، ثُمَّ عُمَرُ ، ثُمَّ أَحْدَثْنَا بَعْدَهُمَا أَحْدَاثًا يَقْضِي اللَّهُ فِيهَا.ترجمہ
ابراہیم نخعی رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ علقمہ بن قیس رحمہ اللہ نے اس منبر پر اپنا ہاتھ مارا اور کہا: ”سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے ہمیں اسی منبر پر خطبہ دیا، پس اللہ تعالیٰ کی حمد و ثنا بیان کی اور جو اللہ نے چاہا وہ ذکر کیا، پھر فرمایا: ”بے شک رسول اللہ ﷺ کے بعد لوگوں میں سب سے بہتر سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ تھے، پھر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ، پھر ان دونوں کے بعد ہم نے کچھ ایسے نئے معاملات پیدا کر دیے جن کے بارے میں اللہ تعالیٰ ہی فیصلہ فرمائے گا“۔“