❮
❯
حدیث نمبر: 435
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، قَثَنَا هُشَيْمٌ قَالَ أَنَا حُمَيْدٌ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ: قَالَ عُمَرُ: وَافَقْتُ رَبِّي فِي ثَلَاثٍ، قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، لَوِ اتَّخَذْتَ مِنْ مَقَامِ إِبْرَاهِيمَ مُصَلًّى، فَنَزَلَتْ: وَاتَّخِذُوا مِنْ مَقَامِ إِبْرَاهِيمَ مُصَلًّى ، وَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّ نِسَاءَكَ يَدْخُلُ عَلَيْهِنَّ الْبَرُّ وَالْفَاجِرُ، فَلَوْ أَمَرْتَهُنَّ أَنْ يَحْتَجِبْنَ، فَنَزَلَتْ آيَةُ الْحِجَابِ، وَاجْتَمَعَ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ نِسَاؤُهُ فِي الْغَيْرَةِ، فَقُلْتُ لَهُنَّ: عَسَى رَبُّهُ إِنْ طَلَّقَكُنَّ أَنْ يُبْدِلَهُ أَزْوَاجًا خَيْرًا مِنْكُنَّ ، فَنَزَلَتْ كَذَلِكَ.
ترجمہ

سیدنا انس رضی اللہ عنہ، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے فرمایا: ”میری رائے نے تین باتوں میں اپنے رب کی موافقت کی۔ میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول ﷺ! کاش آپ مقامِ ابراہیم کو جائے نماز بنا لیتے۔ تب یہ آیت نازل ہوئی: ﴿وَاتَّخِذُوا مِنْ مَقَامِ إِبْرَاهِيمَ مُصَلًّى﴾ (اور تم مقامِ ابراہیم کو جائے نماز بنا لو)۔ اور میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول ﷺ! آپ کی ازواجِ مطہرات کے پاس نیک اور بد ہر طرح کے لوگ آتے ہیں، کاش آپ انہیں پردے کا حکم فرما دیتے۔ چنانچہ پردے کی آیت نازل ہو گئی۔ اور ایک مرتبہ رسول اللہ ﷺ کی ازواجِ مطہرات غیرت کی وجہ سے آپ ﷺ کے خلاف اکٹھی ہو گئیں، تو میں نے ان سے کہا: ﴿عَسَى رَبُّهُ إِنْ طَلَّقَكُنَّ أَنْ يُبْدِلَهُ أَزْوَاجًا خَيْرًا مِنْكُنَّ﴾ (عین ممکن ہے کہ اس کا رب، اگر وہ تمہیں طلاق دے دے، تو اسے تمہارے بدلے تم سے بہتر بیویاں عطا فرما دے)۔ چنانچہ یہ آیت بالکل اسی طرح نازل ہو گئی۔“

حوالہ حدیث فضائل الصحابة / فضائل أمير المؤمنين عمر بن الخطاب رضي الله عنه / حدیث: 435
درجۂ حدیث محدثین: صحيح
تخریج حدیث «حکم الحدیث فضائل الصحابہ محققاً تنسیق وصي الله بن محمد عباس - مکتبہ شاملہ :قال وصي الله عباس: صحيح وهو في المسند (١ : ٢٣) مثله . . »
«تقدم تخريجه في سابقه»