فضائل الصحابة
فضائل أمير المؤمنين عمر بن الخطاب رضي الله عنه— امیر المومنین سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان۔
بَابُ خَيْرِ هَذِهِ الْأُمَّةِ بَعْدَ نَبِيِّهَا باب: نبی ﷺ کے بعد اس امت کے سب سے بہتر لوگوں کا بیان۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، قَثَنَا ابْنُ أَبِي عَدِيٍّ، يَعْنِي مُحَمَّدًا ، عَنْ حُمَيْدٍ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ: قَالَ عُمَرُ: وَافَقْتُ رَبِّي عَزَّ وَجَلَّ فِي ثَلَاثٍ، أَوْ وَافَقَنِي رَبِّي فِي ثَلَاثٍ، قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، لَوِ اتَّخَذْتَ الْمَقَامَ مُصَلًّى، قَالَ: فَأَنْزَلَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ: وَاتَّخِذُوا مِنْ مَقَامِ إِبْرَاهِيمَ مُصَلًّى ، وَقُلْتُ: لَوْ حَجَبْتَ عَنْ أُمَّهَاتِ الْمُؤْمِنِينَ، فَإِنَّهُ يَدْخُلُ عَلَيْكَ الْبَرُّ وَالْفَاجِرُ، فَأُنْزِلَتْ آيَةُ الْحِجَابِ، قَالَ: وَبَلَغَنِي عَنْ أُمَّهَاتِ الْمُؤْمِنِينَ شَيْءٌ فَاسْتَقْرَيْتُهُنَّ أَقُولُ لَهُنَّ: لَتَكُفُّنَّ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَوْ لَيُبْدِلَنَّهُ اللَّهُ بِكُنَّ أَزْوَاجًا خَيْرًا مِنْكُنَّ، حَتَّى أَتَيْتُ عَلَى إِحْدَى أُمَّهَاتِ الْمُؤْمِنِينَ، فَقَالَتْ: يَا عُمَرُ ، أَمَا فِي رَسُولِ اللَّهِ مَا يَعِظُ نِسَاءَهُ، حَتَّى تَعِظَهُنَّ أَنْتَ؟ فَكَفَفْتُ، فَأَنْزَلَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ: عَسَى رَبُّهُ إِنْ طَلَّقَكُنَّ أَنْ يُبْدِلَهُ أَزْوَاجًا خَيْرًا مِنْكُنَّ مُسْلِمَاتٍ مُؤْمِنَاتٍ قَانِتَاتٍ الْآيَةَ ".سیدنا انس رضی اللہ عنہ، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے فرمایا: ”میں نے تین باتوں میں اپنے رب عزوجل کی موافقت کی (یا میرے رب نے تین باتوں میں میری موافقت فرمائی)۔“ انہوں نے فرمایا: ”میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول ﷺ! کاش کہ آپ مقامِ ابراہیم کو نماز کی جگہ بنا لیتے۔“ فرمایا: ”چنانچہ اللہ عزوجل نے یہ آیت نازل فرما دی: ﴿وَاتَّخِذُوا مِنْ مَقَامِ إِبْرَاهِيمَ مُصَلًّى﴾۔ اور میں نے عرض کیا: (اے اللہ کے رسول ﷺ!) کاش کہ آپ امہات المومنین کے لیے پردے کا حکم فرما دیتے کیونکہ آپ ﷺ کے پاس نیک اور بد ہر طرح کے لوگ آتے ہیں، چنانچہ پردے کی آیت نازل ہو گئی۔“ فرمایا: ”اور مجھے امہات المومنین کی طرف سے (نبی ﷺ کو رنجیدہ کرنے والی) کوئی بات معلوم ہوئی تو میں نے ان سب کے پاس جا کر دریافت کیا اور ان سے کہا: تم رسول اللہ ﷺ کو (تنگ کرنے سے) باز آ جاؤ ورنہ اللہ تعالیٰ ان کو تمہارے بدلے تم سے بہتر بیویاں عطا فرما دے گا، یہاں تک کہ میں امہات المومنین میں سے ایک کے پاس پہنچا تو انہوں نے فرمایا: اے عمر! کیا رسول اللہ ﷺ (کے مقام و مرتبے) میں وہ چیز نہیں کہ وہ خود اپنی ازواج کو نصیحت فرمائیں جو اب تم انہیں نصیحت کرنے چلے آئے ہو؟ پس میں رک گیا، تو اللہ عزوجل نے یہ آیت نازل فرما دی: ﴿عَسَى رَبُّهُ إِنْ طَلَّقَكُنَّ أَنْ يُبْدِلَهُ أَزْوَاجًا خَيْرًا مِنْكُنَّ مُسْلِمَاتٍ مُؤْمِنَاتٍ قَانِتَاتٍ﴾ الآية۔“