فضائل الصحابة
فضائل أمير المؤمنين عمر بن الخطاب رضي الله عنه— امیر المومنین سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان۔
بَابُ خَيْرِ هَذِهِ الْأُمَّةِ بَعْدَ نَبِيِّهَا باب: نبی ﷺ کے بعد اس امت کے سب سے بہتر لوگوں کا بیان۔
حدیث نمبر: 433
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَثَنَا مُصْعَبٌ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: كَانَ الزُّبَيْرُ يُنَقِّزُنِي وَهُوَ يَقُولُ: أَنْضَرُ مِنْ آلِ أَبِي عَتِيقٍ، مُبَارَكٌ مِنْ وَلَدِ الصِّدِّيقِ، أَلَذُّهُ كَمَا أَلَذُّ رِيقِي ".ترجمہ
عروہ بن زبیر رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ مجھے (بچپن میں شفقت سے) اچھالتے تھے اور یہ کہتے جاتے تھے: «أَنْضَرُ مِنْ آلِ أَبِي عَتِيقٍ، مُبَارَكٌ مِنْ وَلَدِ الصِّدِّيقِ، أَلَذُّهُ كَمَا أَلَذُّ رِيقِي» ”یہ آلِ ابی عتیق سے زیادہ پُر رونق ہے، سیدنا صدیق رضی اللہ عنہ کی اولاد میں سے بابرکت ہے، میں اسے ویسا ہی لذیذ (اور محبوب) پاتا ہوں جیسا کہ اپنے لعاب کو پاتا ہوں۔“