فضائل الصحابة
فضائل أمير المؤمنين عمر بن الخطاب رضي الله عنه— امیر المومنین سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان۔
بَابُ خَيْرِ هَذِهِ الْأُمَّةِ بَعْدَ نَبِيِّهَا باب: نبی ﷺ کے بعد اس امت کے سب سے بہتر لوگوں کا بیان۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي سُوَيْدُ بْنُ سَعِيدٍ ، قَثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْفُرَاتِ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنِ الْحَارِثِ ، قَالَ: كَانَ عَلِيٌّ إِذَا صَعِدَ الْمِنْبَرَ سَلَّمَ قَالَ: يَا أَيُّهَا النَّاسُ، مَا قُلْتُ لَكُمْ قَالَ اللَّهُ، أَوْ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ، أَوْ فِي كِتَابِ اللَّهِ، فَتَعَلَّقُوا بِهِ، فَوَاللَّهِ لَأَنْ أَخِرَّ مِنَ السَّمَاءِ فَتَخْطَفَنِي الطَّيْرُ، أَوْ تَهْوِي بِيَ الرِّيحُ فِي مَكَانٍ سَحِيقٍ، أَحَبُّ إِلَيَّ مِنْ أَنْ أَكْذِبَ عَلَى اللَّهِ، أَوْ عَلَى رَسُولِهِ، أَوْ عَلَى كِتَابِهِ، وَمَا قُلْتُ لَكُمْ مِنْ تِلْقَاءِ نَفْسِي فَرَاجِعُونِي، خَيْرُ هَذِهِ الْأُمَّةِ بَعْدَ نَبِيِّهَا أَبُو بَكْرٍ ، وَمِنْ بَعْدِ أَبِي بَكْرٍ عُمَرُ ، وَالثَّالِثُ لَوْ شِئْتُ أَنْ أُسَمِّيَهُ لَسَمَّيْتُهُ، ثُمَّ يَخْطُبُ.الحارث رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ جب منبر پر تشریف لاتے تو سلام کرتے اور فرماتے: ”اے لوگو! میں تم سے جو بات بھی کہوں کہ اللہ نے یہ فرمایا ہے، یا رسول اللہ ﷺ نے یہ فرمایا ہے، یا یہ اللہ کی کتاب میں ہے، تو تم اسے مضبوطی سے تھام لو؛ کیونکہ اللہ کی قسم! آسمان سے گر پڑنا کہ پرندے مجھے اچک لیں یا ہوا مجھے کسی دور دراز مقام پر دے مارے، یہ مجھے اس سے کہیں زیادہ پسند ہے کہ میں اللہ پر، اس کے رسول ﷺ پر یا اس کی کتاب پر جھوٹ باندھوں۔ اور جو کچھ میں اپنی طرف سے کہوں تو اس میں تم مجھ سے رجوع کر لیا کرو۔ اس امت میں اس کے نبی ﷺ کے بعد سب سے بہتر سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ ہیں، اور سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے بعد سیدنا عمر رضی اللہ عنہ ہیں۔ اور اگر میں تیسرے کا نام لینا چاہوں تو ضرور لے لوں گا۔“ پھر اس کے بعد آپ رضی اللہ عنہ خطبہ ارشاد فرماتے۔