فضائل الصحابة
فضائل أمير المؤمنين عمر بن الخطاب رضي الله عنه— امیر المومنین سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان۔
بَابُ خَيْرِ هَذِهِ الْأُمَّةِ بَعْدَ نَبِيِّهَا باب: نبی ﷺ کے بعد اس امت کے سب سے بہتر لوگوں کا بیان۔
حدیث نمبر: 417
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي سُوَيْدُ بْنُ سَعِيدٍ ، قَالَ: حَدَّثَنِي الصَّبِيُّ بْنُ الْأَشْعَثِ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ عَبْدِ خَيْرٍ ، عَنْ عَلِيٍّ ، قَالَ: أَلَا أُخْبِرُكُمْ بِخَيْرِ هَذِهِ الْأُمَّةِ بَعْدَ نَبِيِّهَا أَبُو بَكْرٍ ، وَالثَّانِي عُمَرُ ، وَلَوْ شِئْتُ سَمَّيْتُ الثَّالِثَ. قَالَ أَبُو إِسْحَاقَ: فَتَهَجَّاهَا عَبْدُ خَيْرٍ لِكَيْلَا يَمْتَرُوا فِيمَا قَالَ عَلِيٌّ. ترجمہ
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”کیا میں تمہیں تمہارے نبی ﷺ کے بعد اس امت کے بہترین شخص کے بارے میں نہ بتاؤں؟ وہ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ ہیں، اور دوسرے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ ہیں، اور اگر میں چاہوں تو تیسرے کا نام بھی بتا دوں۔“
ابو اسحاق رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”پھر عبد خیر رحمہ اللہ نے ان کلمات کو واضح طور پر (ہجے کر کے) بیان کیا تاکہ لوگ سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے قول کے بارے میں شک میں نہ پڑیں۔“