فضائل الصحابة
فضائل أمير المؤمنين عمر بن الخطاب رضي الله عنه— امیر المومنین سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان۔
بَابُ خَيْرِ هَذِهِ الْأُمَّةِ بَعْدَ نَبِيِّهَا باب: نبی ﷺ کے بعد اس امت کے سب سے بہتر لوگوں کا بیان۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَوْنٍ الْخَرَّازُ ، وَكَانَ ثِقَةً، قَثَنَا مُبَارَكُ بْنُ سَعِيدٍ أَخُو سُفْيَانَ ، عَنْ أَبِيهِ وَهُوَ سَعِيدُ بْنُ مَسْرُوقٍ ، عَنْ حَبِيبِ بْنِ أَبِي ثَابِتٍ ، عَنْ عَبْدِ خَيْرٍ الْهَمْدَانِيِّ ، قَالَ: سَمِعْتُ عَلِيًّا يَقُولُ عَلَى الْمِنْبَرِ: أَلَا أُخْبِرُكُمْ بِخَيْرِ هَذِهِ الْأُمَّةِ بَعْدَ نَبِيِّهَا؟ قَالَ: فَذَكَرَ أَبَا بَكْرٍ ، ثُمَّ قَالَ: أَلَا أُخْبِرُكُمْ بِالثَّانِي؟ قَالَ: فَذَكَرَ عُمَرَ ، ثُمَّ قَالَ: لَوْ شِئْتُ لَأَنْبَأْتُكُمْ بِالثَّالِثِ، قَالَ: وَسَكَتَ، قَالَ: فَرَأَيْنَا أَنَّهُ يَعْنِي نَفْسَهُ، فَقُلْتُ: أَنْتَ سَمِعْتَهُ يَقُولُ هَذَا؟ قَالَ: نَعَمْ، وَرَبِّ الْكَعْبَةِ.عبد خیر الہمدانی رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو منبر پر یہ فرماتے ہوئے سنا: ”کیا میں تمہیں اس امت کے نبی ﷺ کے بعد سب سے بہتر شخص کی خبر نہ دوں؟“ راوی کہتے ہیں کہ پھر انہوں نے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کا ذکر فرمایا، پھر فرمایا: ”کیا میں تمہیں دوسرے (بہتر شخص) کے بارے میں نہ بتاؤں؟“ پھر انہوں نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کا ذکر فرمایا، پھر فرمایا: ”اگر میں چاہوں تو تمہیں تیسرے کے متعلق بھی بتا دوں۔“ راوی کہتے ہیں کہ پھر وہ خاموش ہو گئے، تو ہم نے یہی سمجھا کہ ان کی مراد اپنی ذات گرامی ہے
(حبیب بن ابی ثابت رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ) میں نے (عبد خیر رحمہ اللہ سے) پوچھا: ”کیا آپ نے خود انہیں یہ فرماتے سنا ہے؟“ انہوں نے جواب دیا: ”جی ہاں، رب کعبہ کی قسم!“