فضائل الصحابة
فضائل أمير المؤمنين عمر بن الخطاب رضي الله عنه— امیر المومنین سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان۔
بَابُ خَيْرِ هَذِهِ الْأُمَّةِ بَعْدَ نَبِيِّهَا باب: نبی ﷺ کے بعد اس امت کے سب سے بہتر لوگوں کا بیان۔
حدیث نمبر: 416
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي سُوَيْدُ بْنُ سَعِيدٍ مَرَّةً أُخْرَى قَثَنَا شَرِيكٌ ، عَنْ أَبِي حَيَّةَ ، عَنْ عَبْدِ خَيْرٍ ، عَنْ عَلِيٍّ ، مِثْلَهُ، وَلَمْ يَذْكُرْ فِيهِ أَبَا إِسْحَاقَ. ترجمہ
عبد اللہ رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ مجھے سوید بن سعید رحمہ اللہ نے ایک اور مرتبہ شریک رحمہ اللہ سے، انہوں نے ابو حیہ رحمہ اللہ سے، انہوں نے عبد خیر رحمہ اللہ کے واسطے سے سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے اسی کے مانند روایت بیان کی، اور اس میں انہوں نے ابو اسحاق رحمہ اللہ کا ذکر نہیں کیا۔