فضائل الصحابة
فضائل أمير المؤمنين عمر بن الخطاب رضي الله عنه— امیر المومنین سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان۔
(بَابُ رُؤْيَا النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي فَضْلِ عُمَرَ) باب: (سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کی فضیلت میں نبی ﷺ کے خوابوں کا بیان)۔
حدیث نمبر: 360
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَثَنَا زَكَرِيَّا بْنُ يَحْيَى زَحْمَوَيْهِ ، قَثَنَا إِبْرَاهِيمُ ، يَعْنِي: ابْنَ سَعْدٍ ، قَثَنَا أَبِي، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " رَأَيْتُ النَّاسَ يُعْرَضُونَ عَلَيَّ وَعَلَيْهِمْ قُمُصٌ، مِنْهَا يَبْلُغُ الثَّدْيَ، وَمِنْهَا يَبْلُغُ الرُّكَبَ، قَالَ: وَعُرِضَ عَلَيَّ عُمَرُ وَعَلَيْهِ قَمِيصٌ يَجُرُّهُ "، فَقَالُوا: مَا أَوَّلْتَهُ؟ قَالَ: "الْعِلْمُ".ترجمہ
ابو سلمہ رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”میں نے دیکھا کہ لوگ میرے سامنے پیش کیے جا رہے ہیں اور انہوں نے قمیصیں پہن رکھی ہیں، ان میں سے بعض سینوں تک پہنچتی ہیں اور بعض گھٹنوں تک، اور میرے سامنے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ پیش کیے گئے تو انہوں نے ایسی قمیص پہن رکھی تھی جسے وہ گھسیٹ رہے تھے۔“ لوگوں نے عرض کیا: ”آپ ﷺ نے اس کی کیا تعبیر لی؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: ”علم۔“