فضائل الصحابة
فضائل أمير المؤمنين عمر بن الخطاب رضي الله عنه— امیر المومنین سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان۔
(بَابُ رُؤْيَا النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي فَضْلِ عُمَرَ) باب: (سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کی فضیلت میں نبی ﷺ کے خوابوں کا بیان)۔
حدیث نمبر: 359
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي زَكَرِيَّا بْنُ يَحْيَى بْنِ صَبِيحٍ زَحْمَوَيْهِ ، قَثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعْدٍ ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "بَيْنَا أَنَا نَائِمٌ إِذْ أُتِيتُ بِقَدَحٍ مِنْ لَبَنٍ فَشَرِبْتُ مِنْهُ حَتَّى إِنِّي لَأَرَى الرِّيَّ يَخْرُجُ مِنْ أَظْفَارِي، ثُمَّ أَعْطَيْتُ فَضْلِي عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ" ، فَقَالَ مَنْ حَوْلَهُ: مَا أَوَّلْتَهُ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ: "أَوَّلْتُهُ الدِّينَ".ترجمہ
ابو سلمہ رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”اسی دوران کہ میں سو رہا تھا، اچانک میرے پاس دودھ کا ایک پیالہ لایا گیا، پس میں نے اس میں سے (اس قدر) پیا کہ میں سیرابی کے اثر کو اپنے ناخنوں سے نکلتا ہوا دیکھنے لگا، پھر میں نے اپنا بچا ہوا دودھ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کو دے دیا۔“
پس آپ ﷺ کے ارد گرد موجود لوگوں نے دریافت کیا: ”اے اللہ کے رسول! آپ نے اس کی کیا تعبیر فرمائی؟“
آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”میں نے اس کی تعبیر دین لی ہے۔“