❮
❯
حدیث نمبر: 361
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبَّادٍ الْمَكِّيُّ ، قَثَنَا سُفْيَانُ ، قَالَ: سَمِعْتُ الزُّهْرِيَّ ، عَنْ بَعْضِ آلِ أَبِي رَبِيعَةَ، وَكَانَتْ أُمُّ كُلْثُومِ ابْنَةُ أَبِي بَكْرٍ عِنْدَهُمْ، قَالَ: وَذَكَرَ الْمُحَصَّبَ فَقَالَ:
جَزَى اللَّهُ خَيْرًا مِنْ أَمِيرٍ وَبَارَكَتْ يَدُ اللَّهِ فِي ذَاكَ الْأَدِيمِ الْمُمَزَّقِ فَمَنْ يَسْعَ أَوْ يَرْكَبْ جَنَاحَيْ نَعَامَةٍ
لَيُدْرِكَ مَا قَدَّمْتَ بِالْأَمْسِ يُسْبَقِ قَضَيْتَ أُمُورًا ثُمَّ غَادَرْتَ بَعْدَهَا
بَوَائِجَ فِي أَكْمَامِهَا لَمْ تُفَتَّقِ
قَالَتْ عَائِشَةُ: فَنَحَلُوهُ الشَّمَّاخَ بْنَ ضِرَارٍ فَسَأَلُوهُ، فَقَالَ: مَا قُلْتُهُ.
ترجمہ

سفیان رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے امام زہری رحمہ اللہ سے سنا، وہ آلِ ابی ربیعہ کے بعض افراد سے روایت کرتے ہیں—اور ام کلثوم بنت ابی بکر رحمہا اللہ ان کے پاس تھیں—وہ بیان کرتے ہیں کہ انہوں نے مقامِ محصب کا ذکر کیا اور کہا: «جَزَى اللَّهُ خَيْرًا مِنْ أَمِيرٍ وَبَارَكَتْ يَدُ اللَّهِ فِي ذَاكَ الْأَدِيمِ الْمُمَزَّقِ
فَمَنْ يَسْعَ أَوْ يَرْكَبْ جَنَاحَيْ نَعَامَةٍ لَيُدْرِكَ مَا قَدَّمْتَ بِالْأَمْسِ يُسْبَقِ
قَضَيْتَ أُمُورًا ثُمَّ غَادَرْتَ بَعْدَهَا بَوَائِجَ فِي أَكْمَامِهَا لَمْ تُفَتَّقِ
» ”اللہ تعالیٰ (ان) امیر کو بہترین جزا عطا فرمائے اور اللہ تعالیٰ اس کٹے پھٹے جسم (جسدِ خاکی) میں برکت ڈالے
اب جو کوئی بھی سعی و کوشش کرے یا شتر مرغ کے پروں پر سوار ہو کر اڑے
تاکہ اس (مرتبے) کو پا سکے جو آپ نے کل (اپنی زندگی میں) آگے بھیجا تھا، تو وہ پیچھے ہی رہ جائے گا
آپ نے بہت سے معاملات طے کر دیے، پھر اپنے پیچھے ایسی ہولناکیاں چھوڑ گئے جو ابھی اپنی آستینوں میں (بند) تھیں، کھلی نہیں تھیں۔“ ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں: ”لوگوں نے یہ اشعار شماخ بن ضرار کی طرف منسوب کر دیے تھے، پھر جب ان سے (اس بارے میں) پوچھا گیا تو انہوں نے کہا: میں نے یہ (اشعار) نہیں کہے۔“

حوالہ حدیث فضائل الصحابة / فضائل أمير المؤمنين عمر بن الخطاب رضي الله عنه / حدیث: 361
درجۂ حدیث محدثین: إسناده حسن
تخریج حدیث «حکم الحدیث فضائل الصحابہ محققاً تنسیق وصي الله بن محمد عباس - مکتبہ شاملہ :قال وصي الله عباس: اسناده حسن وبعض آل ربيعة هو ابراهيم بن عبدالرحمن بن ابي ربيعة كما يأتي في الحديث التالي . . »
«دلائل النبوة لابي نعيم: 210/3؛ الطبقات الكبريٰ لابن سعد: 374/3»