فضائل الصحابة
فضائل أمير المؤمنين عمر بن الخطاب رضي الله عنه— امیر المومنین سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان۔
(بَابُ دُعَاءِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِعُمَرَ بِلُبْسِ الْجَدِيدِ وَالْعَيْشِ الْحَمِيدِ) باب: (نبی ﷺ کی سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے لیے نیا لباس پہننے اور قابلِ تعریف زندگی کی دعا کا بیان)۔
حدیث نمبر: 323
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي نُوحُ بْنُ حَبِيبٍ الْبَذَشِيُّ قَثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، قَثَنَا مَعْمَرٌ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ سَالِمٍ، عَنْ أَبِيهِ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَأَى عَلَى عُمَرَ ثَوْبًا، فَقَالَ: "أَجَدِيدٌ هُوَ أَمْ غَسِيلٌ؟" قَالَ: غَسِيلٌ، فَقَالَ: "الْبَسْ جَدِيدًا، وَعِشْ حَمِيدًا، وَمُتْ شَهِيدًا" .ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ پر ایک لباس دیکھا تو دریافت فرمایا: «أَجَدِيدٌ هُوَ أَمْ غَسِيلٌ؟» ”کیا یہ نیا ہے یا دھلا ہوا ہے؟“ انہوں نے عرض کیا: ”دھلا ہوا ہے“، تو آپ ﷺ نے فرمایا: «الْبَسْ جَدِيدًا، وَعِشْ حَمِيدًا، وَمُتْ شَهِيدًا» ”نیا پہنو، قابلِ ستائش زندگی بسر کرو اور شہادت کی موت پاؤ۔“