فضائل الصحابة
فضائل أمير المؤمنين عمر بن الخطاب رضي الله عنه— امیر المومنین سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان۔
(بَابُ دُعَاءِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِعُمَرَ بِلُبْسِ الْجَدِيدِ وَالْعَيْشِ الْحَمِيدِ) باب: (نبی ﷺ کی سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے لیے نیا لباس پہننے اور قابلِ تعریف زندگی کی دعا کا بیان)۔
حدیث نمبر: 322
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، قَثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، قَثَنَا مَعْمَرٌ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ سَالِمٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَأَى عَلَى عُمَرَ ثَوْبًا أَبْيَضَ، فَقَالَ: "أَجَدِيدٌ ثَوْبُكَ أَمْ غَسِيلٌ؟" قَالَ: فَلَا أَدْرِي بِمَا رَدَّ عَلَيْهِ، فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "الْبَسْ جَدِيدًا، وَعِشْ حَمِيدًا، وَمُتْ شَهِيدًا، وَيَرْزُقُكَ اللَّهُ قُرَّةَ عَيْنٍ فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ" .ترجمہ
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے جسم پر ایک سفید لباس دیکھا تو دریافت فرمایا: ”کیا آپ کا یہ لباس نیا ہے یا دھلا ہوا؟“
راوی کہتے ہیں کہ مجھے معلوم نہیں کہ انہوں نے کیا جواب دیا، تب نبی کریم ﷺ نے ان سے فرمایا: «الْبَسْ جَدِيدًا، وَعِشْ حَمِيدًا، وَمُتْ شَهِيدًا، وَيَرْزُقُكَ اللَّهُ قُرَّةَ عَيْنٍ فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ» ”نیا لباس پہنو، قابلِ تعریف زندگی بسر کرو، شہادت کی موت پاؤ اور اللہ تمہیں دنیا و آخرت میں آنکھوں کی ٹھنڈک عطا فرمائے۔“