فضائل الصحابة
فضائل أمير المؤمنين عمر بن الخطاب رضي الله عنه— امیر المومنین سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان۔
(بَابُ دُعَاءِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِعُمَرَ بِلُبْسِ الْجَدِيدِ وَالْعَيْشِ الْحَمِيدِ) باب: (نبی ﷺ کی سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے لیے نیا لباس پہننے اور قابلِ تعریف زندگی کی دعا کا بیان)۔
حدیث نمبر: 324
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي نُوحُ بْنُ حَبِيبٍ ، قَثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، قَثَنَا سُفْيَانُ الثَّوْرِيُّ ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ ، عَنْ سَالِمٍ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِثْلَهُ، "وَزَادَكَ اللَّهُ قُرَّةَ عَيْنٍ فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ" ، فَقَالَ عُمَرُ ، وَإِيَّاكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ.ترجمہ
سالم رحمہ اللہ نبی کریم ﷺ سے اسی کے مثل روایت کرتے ہیں اور (اس میں یہ اضافہ ہے:) «وَزَادَكَ اللَّهُ قُرَّةَ عَيْنٍ فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ» ”اور اللہ دنیا اور آخرت میں آپ کی آنکھوں کی ٹھنڈک میں اضافہ فرمائے۔“
اس پر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے عرض کی: ”اور اے اللہ کے رسول! آپ کو بھی۔“