فضائل الصحابة
فضائل أمير المؤمنين عمر بن الخطاب رضي الله عنه— امیر المومنین سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان۔
(بَابُ رُؤْيَا النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي فَضْلِ عُمَرَ) باب: (سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کی فضیلت میں نبی ﷺ کے خوابوں کا بیان)۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، قَثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ ، قَثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبُو بَكْرِ بْنُ سَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: "أُرِيتُ فِي النَّوْمِ أَنِّي أَنْزِعُ بِدَلْوِ بَكْرَةٍ عَلَى قَلِيبٍ، فَجَاءَ أَبُو بَكْرٍ فَنَزَعَ ذَنُوبًا أَوْ ذَنُوبَيْنِ، فَنَزَعَ نَزْعًا ضَعِيفًا، وَاللَّهُ يَغْفِرُ لَهُ، ثُمَّ جَاءَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ فَاسْتَقَى فَاسْتَحَالَتْ غَرْبًا، فَلَمْ أَرَ عَبْقَرِيًّا مِنَ النَّاسِ يَفْرِي فَرْيَهُ حَتَّى رَوَى النَّاسَ وَضَرَبُوا بِعَطَنٍ" .سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا: ”مجھے خواب میں دکھایا گیا کہ میں ایک کنویں پر چرخی والے ڈول کے ذریعے پانی نکال رہا ہوں، پھر سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ آئے اور انہوں نے ایک یا دو ڈول نکالے، ان کے پانی نکالنے میں کچھ ناتوانی تھی اور اللہ ان سے درگزر فرمائے، پھر سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ آئے اور انہوں نے پانی نکالنا شروع کیا تو وہ چھوٹا ڈول ایک بڑے ڈول میں بدل گیا، پس میں نے لوگوں میں کوئی ایسا باکمال اور قوی شخص نہیں دیکھا جو ان جیسی قوت و مہارت سے کام کرتا ہو، یہاں تک کہ انہوں نے تمام لوگوں کو خوب سیراب کر دیا اور لوگ اپنے اونٹوں کو پانی پلانے کے بعد ان کے ٹھکانوں پر لے آئے۔“