فضائل الصحابة
فضائل عبد الله بن عباس رضي الله عنه— سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کے فضائل کا بیان۔
(بَابُ تَفْسِيرِ ابْنِ عَبَّاسٍ لِلْقُرْآنِ) باب: (سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کی تفسیرِ قرآن کا بیان)۔
حدیث نمبر: 1938
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبُو مَعْمَرٍ ، نَا هُشَيْمٌ ، وَعَبَّادُ بْنُ الْعَوَّامِ قَالَ هُشَيْمٌ: ، عَنْ حُصَيْنٍ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ ، قَالَ: "كَانَ ابْنُ عَبَّاسٍ إِذَا سُئِلَ عَنْ شَيْءٍ مِنْ إِعْرَابِ الْقُرْآنِ قَالَ الشِّعْرَ كَذَلِكَ" .ترجمہ
عبید اللہ رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ: ”سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے جب قرآنِ کریم کے اعراب (یعنی لغوی و نحوی ترکیب) کے متعلق کسی چیز کے بارے میں پوچھا جاتا، تو وہ اسی طرح (اس کی وضاحت میں) اشعار پیش فرماتے تھے۔“