فضائل الصحابة
فضائل عبد الله بن عباس رضي الله عنه— سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کے فضائل کا بیان۔
(بَابُ تَفْسِيرِ ابْنِ عَبَّاسٍ لِلْقُرْآنِ) باب: (سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کی تفسیرِ قرآن کا بیان)۔
حدیث نمبر: 1937
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبُو مَعْمَرٍ ، نَا هُشَيْمٌ ، قَالَ: أَنَا أَبُو جَمْرَةَ ، قَالَ: "كَانَ ابْنُ عَبَّاسٍ إِذَا سُئِلَ عَنْ شَيْءٍ مِنْ تَفْسِيرِ الْقُرْآنِ تَمَضْمَضَ، ثُمَّ فَسَّرَ" .ترجمہ
ابو جمرہ رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ ”سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے جب قرآنِ کریم کی تفسیر کے متعلق کسی چیز کے بارے میں پوچھا جاتا، تو وہ کلی فرماتے، پھر اس کی تفسیر بیان کرتے تھے۔“