فضائل الصحابة
فضائل عبد الله بن عباس رضي الله عنه— سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کے فضائل کا بیان۔
(بَابُ خُطْبَةِ ابْنِ عَبَّاسٍ فِي الْمَوْسِمِ) باب: (موسمِ حج میں سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کے خطبے کا بیان)۔
حدیث نمبر: 1936
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبُو جَعْفَرٍ أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَيُّوبَ ، قَثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ عَيَّاشٍ ، عَنْ عَاصِمٍ ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ ، قَالَ: شَهِدْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ بِالْمَوْسِمِ قَرَأَ سُورَةً فَفَسَّرَهَا، فَقَالَ: "إِنِّي لَأَظُنُّ أَنَّ التُّرْكَ لَوْ شَهِدَتْ يَوْمَئِذٍ تَفَقُّهَ مَا تَقُولُ لَأَسْلَمَتْ" .ترجمہ
ابووائل رحمہ اللہ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: ”میں نے حج کے موسم میں سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کو دیکھا، انہوں نے ایک سورت تلاوت کی اور پھر اس کی تفسیر بیان فرمائی۔“ پھر ابووائل رحمہ اللہ نے کہا: ”میرا یہ گمان ہے کہ اگر ترک قوم اس دن ان کی اس فہم و بصیرت اور گفتگو کو سن لیتی تو وہ یقیناً اسلام قبول کر لیتی۔“