فضائل الصحابة
فضائل عبد الله بن عباس رضي الله عنه— سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کے فضائل کا بیان۔
(بَابُ رُؤْيَةِ ابْنِ عَبَّاسٍ جِبْرِيلَ) باب: (سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کے جبریل علیہ السلام کو دیکھنے کا بیان)۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ: ، قَثَنَا أَبُو مَعْمَرٍ ، قَثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ الدَّرَاوَرْدِيُّ ، عَنْ ثَوْرُ بْنُ زَيْدٍ ، عَنْ مُوسَى بْنِ مَيْسَرَةَ ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبَّاسٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ: بَعَثَ الْعَبَّاسُ بْنُ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ عَبْدَ اللَّهِ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي حَاجَةٍ فَوَجَدَ مَعَهُ رَجُلًا فَرَجَعَ، وَلَمْ يُكَلِّمْهُ، فَقَالَ: "رَأَيْتَهُ؟" قَالَ: نَعَمْ، قَالَ: "ذَاكَ جِبْرِيلُ" قَالَ: "أَمَا إِنَّ ابْنَكَ لَنْ يَمُوتَ حَتَّى يَذْهَبَ بَصَرُهُ وَيُؤْتَى عِلْمًا" .علی بن عبداللہ بن عباس رحمہ اللہ اپنے والد سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے فرمایا: ”سیدنا عباس بن عبد المطلب رضی اللہ عنہ نے عبداللہ (رضی اللہ عنہما) کو کسی ضرورت کے لیے نبی اکرم ﷺ کی خدمت میں بھیجا، تو انہوں نے آپ ﷺ کے پاس ایک شخص کو (بیٹھے ہوئے) پایا، چنانچہ وہ (بات کیے بغیر) واپس لوٹ آئے۔ آپ ﷺ نے دریافت فرمایا: ”کیا تم نے اسے دیکھا تھا؟“ انہوں نے عرض کیا: جی ہاں! آپ ﷺ نے فرمایا: ”وہ جبرائیل (علیہ السلام) تھے“، اور فرمایا: ”خبردار! تمہارا یہ بیٹا اس وقت تک وفات نہیں پائے گا جب تک کہ اس کی بینائی نہ چلی جائے اور اسے (بھرپور) علم عطا نہ کر دیا جائے۔““