فضائل الصحابة
فضائل أصحاب النبي صلى الله عليه وسلم— نبی کریم ﷺ کے صحابہ رضی اللہ عنہم کے فضائل کا بیان۔
(بَابُ النَّهْيِ عَنْ سَبِّ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ) باب: (نبی ﷺ کے صحابہ کو برا بھلا کہنے کی ممانعت کا بیان)۔
حدیث نمبر: 1739
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي ، قَثَنَا وَكِيعٌ ، قَثَنَا جَعْفَرٌ ، عَنْ مَيْمُونِ بْنِ مِهْرَانَ ، قَالَ: " ثَلَاثٌ ارْفُضُوهُنَّ: سَبُّ أَصْحَابِ مُحَمَّدٍ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَالنَّظَرُ فِي النُّجُومِ، وَالنَّظَرُ فِي الْقَدَرِ ".ترجمہ
میمون بن مہران رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”تین چیزیں ایسی ہیں جنہیں تم ترک کر دو: محمد ﷺ کے اصحاب کو برا بھلا کہنا، ستاروں (کے اثرات) میں غوروخوض کرنا اور تقدیر (کے معاملے) میں بحث و نظر کرنا۔“