فضائل الصحابة
فضائل أصحاب النبي صلى الله عليه وسلم— نبی کریم ﷺ کے صحابہ رضی اللہ عنہم کے فضائل کا بیان۔
(بَابٌ: مَثَلُ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَالْمِلْحِ فِي الطَّعَامِ) باب: (نبی ﷺ کے صحابہ کی مثال کھانے میں نمک کی طرح ہونے کا بیان)۔
حدیث نمبر: 1740
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي ، قَثَنَا حُسَيْنُ بْنُ عَلِيٍّ ، عَنْ أَبِي مُوسَى ، عَنِ الْحَسَنِ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِأَصْحَابِهِ: "أَنْتُمْ فِي النَّاسِ كَمَثَلِ الْمِلْحِ فِي الطَّعَامِ" . قَالَ: يَقُولُ الْحَسَنُ وَهَلْ يَطِيبُ الطَّعَامُ إِلَّا بِالْمِلْحِ؟ قَالَ: ثُمَّ يَقُولُ الْحَسَنُ فَكَيْفَ بِقَوْمٍ قَدْ ذَهَبَ مِلْحُهُمْ؟.ترجمہ
امام حسن بصری رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے اپنے صحابہ سے فرمایا: ”لوگوں میں تمہاری مثال ایسی ہے جیسے کھانے میں نمک کی ہوتی ہے۔“
راوی کہتے ہیں کہ امام حسن بصری رحمہ اللہ (یہ تذکرہ کر کے) فرمایا کرتے تھے: ”اور کیا کھانا نمک کے بغیر خوش ذائقہ ہو سکتا ہے؟“
پھر امام حسن بصری رحمہ اللہ فرماتے تھے: ”تو پھر اس قوم کا کیا حال ہوگا جن کا نمک (یعنی ان کے نیک لوگ) رخصت ہو چکا ہو؟“