فضائل الصحابة
فضائل أصحاب النبي صلى الله عليه وسلم— نبی کریم ﷺ کے صحابہ رضی اللہ عنہم کے فضائل کا بیان۔
(بَابُ النَّهْيِ عَنْ سَبِّ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ) باب: (نبی ﷺ کے صحابہ کو برا بھلا کہنے کی ممانعت کا بیان)۔
حدیث نمبر: 1738
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي ، قَثَنَا وَكِيعٌ ، وَأَبُو مُعَاوِيَةَ قَالَا: نَا هِشَامٌ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَائِشَةَ "أُمِرُوا بِالِاسْتِغْفَارِ لِأَصْحَابِ مُحَمَّدٍ فَسَبُّوهُمْ" وَقَالَ: أَبُو مُعَاوِيَةَ قَالَتْ: يَا ابْنَ أُخْتِي "أُمِرُوا أَنْ يَسْتَغْفِرُوا لِأَصْحَابِ مُحَمَّدٍ فَسَبُّوهُمْ" .ترجمہ
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ ”ان لوگوں کو محمد ﷺ کے صحابہ کے لیے استغفار کا حکم دیا گیا تھا، مگر انہوں نے انہیں برا بھلا کہنا شروع کر دیا۔“
اور ابو معاویہ رحمہ اللہ کی روایت میں ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”اے میرے بھانجے! ان لوگوں کو حکم تو یہ دیا گیا تھا کہ وہ محمد ﷺ کے صحابہ کے لیے دعائے مغفرت کریں، لیکن انہوں نے انہیں برا بھلا کہنا شروع کر دیا۔“