فضائل الصحابة
فضائل أصحاب النبي صلى الله عليه وسلم— نبی کریم ﷺ کے صحابہ رضی اللہ عنہم کے فضائل کا بیان۔
(بَابُ النَّهْيِ عَنْ سَبِّ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ) باب: (نبی ﷺ کے صحابہ کو برا بھلا کہنے کی ممانعت کا بیان)۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي ، قَثَنَا يُونُسُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، قَثَنَا حَمَّادٌ ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ زَيْدٍ ، قَالَ: قَالَ لِي سَعِيدُ بْنُ الْمُسَيِّبِ مُرْ غُلَامَكَ فَلْيَنْظُرْ إِلَى وَجْهِ هَذَا الرَّجُلِ، قُلْتُ: بَلْ أَخْبِرْنِي أَنْتَ، قَالَ: " إِنَّ هَذَا رَجُلٌ قَدْ سَوَّدَ اللَّهُ وَجْهَهُ، قُلْتُ: وَلِمَهْ؟ قَالَ: كَانَ يَقَعُ فِي عَلِيٍّ ، وَطَلْحَةَ ، وَالزُّبَيْرِ ، فَجَعَلْتُ أَنْهَاهُ، فَجَعَلَ يَأْبَى، فَقُلْتُ: اللَّهُمَّ إِنْ كُنْتَ تَعْلَمُ أَنَّ هَؤُلَاءِ قَوْمٌ لَهُمْ سَوَابِقُ وَقَدَمٌ، فَإِنْ كَانَ مُسْخِطًا لَكَ مَا يَقُولُ فَأَرْبِهِ وَاجْعَلْهُ آيَةً قَالَ: فَسَوَّدَ اللَّهُ وَجْهَهُ ".علی بن زید رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ سعید بن مسیب رحمہ اللہ نے مجھ سے فرمایا: ”اپنے غلام کو حکم دو کہ وہ اس شخص کے چہرے کی طرف دیکھے۔“ میں نے عرض کی: ”بلکہ آپ ہی مجھے (اس کی حقیقت) بتائیے۔“
انہوں نے فرمایا: ”یہ وہ شخص ہے جس کا چہرہ اللہ تعالیٰ نے سیاہ کر دیا ہے۔“ میں نے عرض کی: ”اور وہ کیوں؟“ انہوں نے فرمایا: ”یہ سیدنا علی، سیدنا طلحہ اور سیدنا زبیر رضی اللہ عنہم کی شان میں گستاخی کیا کرتا تھا، میں اسے مسلسل منع کرتا رہا مگر وہ باز آنے سے انکار کرتا رہا، تو میں نے (اللہ کے حضور) یہ دعا کی: «اللَّهُمَّ إِنْ كُنْتَ تَعْلَمُ أَنَّ هَؤُلَاءِ قَوْمٌ لَهُمْ سَوَابِقُ وَقَدَمٌ، فَإِنْ كَانَ مُسْخِطًا لَكَ مَا يَقُولُ فَأَرْبِهِ وَاجْعَلْهُ آيَةً» ”اے اللہ! اگر تو جانتا ہے کہ یہ وہ ہستیاں ہیں جنہیں (اسلام میں) سبقت اور بلند مرتبہ حاصل ہے، اور اگر اس کی یہ گفتگو تیری ناراضی کا موجب ہے، تو اسے ذلیل و خوار کر دے اور اسے عبرت کا نشان بنا دے۔“ فرمایا: ”چنانچہ اللہ نے اس کا چہرہ سیاہ کر دیا۔“