فضائل الصحابة
فضائل أصحاب النبي صلى الله عليه وسلم— نبی کریم ﷺ کے صحابہ رضی اللہ عنہم کے فضائل کا بیان۔
(بَابُ مَنْ حَفِظَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي أَصْحَابِهِ) باب: (نبی ﷺ کے صحابہ کے معاملے میں آپ کا لحاظ رکھنے والے کا بیان)۔
حدیث نمبر: 1733
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي ، قَثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، قَثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ خَالِدٍ الضَّبِّيُّ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي رَبَاحٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "مَنْ حَفِظَنِي فِي أَصْحَابِي كُنْتُ لَهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ حَافِظًا، وَمَنْ سَبَّ أَصْحَابِي فَعَلَيْهِ لَعْنَةُ اللَّهِ".ترجمہ
عطاء بن ابی رباح رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جس نے میرے صحابہ کے معاملے میں میرا لحاظ رکھا، میں قیامت کے دن اس کا محافظ ہوں گا، اور جس نے میرے صحابہ کو برا بھلا کہا تو اس پر اللہ کی لعنت ہے۔“