فضائل الصحابة
فضائل أصحاب النبي صلى الله عليه وسلم— نبی کریم ﷺ کے صحابہ رضی اللہ عنہم کے فضائل کا بیان۔
(بَابُ النَّهْيِ عَنْ سَبِّ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ) باب: (نبی ﷺ کے صحابہ کو برا بھلا کہنے کی ممانعت کا بیان)۔
حدیث نمبر: 1735
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي ، قَثَنَا وَكِيعٌ ، قَثَنَا الْأَعْمَشُ ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ ، قَالَ: قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "لَا تَسُبُّوا أَصْحَابِي، فَوَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ، لَوْ أَنَّ أَحَدَكُمْ أَنْفَقَ مِثْلَ أُحُدٍ ذَهَبًا، مَا أَدْرَكَ مُدَّ أَحَدِهِمْ، وَلَا نَصِيفَهُ".ترجمہ
سیدنا ابو سعید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا: ”میرے صحابہ کو برا بھلا نہ کہو، پس اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! اگر تم میں سے کوئی احد پہاڑ کے برابر سونا بھی (اللہ کی راہ میں) خرچ کر دے، تو وہ نہ ان میں سے کسی کے ایک مد (صدقے) کے برابر پہنچ سکتا ہے اور نہ ہی اس کے آدھے کے۔“