فضائل الصحابة
فضائل بني غفار وأسلم وغيرهم— بنو غفار، بنو اسلم اور دیگر قبائل کے فضائل کا بیان۔
(بَابٌ: «غِفَارُ غَفَرَ اللَّهُ لَهَا، وَأَسْلَمُ سَالَمَهَا اللَّهُ») باب: (نبی ﷺ کے فرمان ”غفار، اللہ اس کی مغفرت فرمائے اور اسلم، اللہ اسے سلامت رکھے“ کا بیان)۔
حدیث نمبر: 1667
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، قَثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ ، عَنْ شُعْبَةَ ، قَالَ: قُلْتُ لِسَعِيدِ بْنِ عَمْرٍو ، وَسَمِعْتُ ابْنَ عُمَرَ يَقُولُ: "أَسْلَمُ سَالَمَهَا اللَّهُ، وَغِفَارُ غَفَرَ اللَّهُ لَهَا؟ قَالَ: نَعَمْ قَالَ: ثُمَّ حَدَّثَ الْقَوْمَ قَبْلَ أَنْ أَجْلِسَ".ترجمہ
شعبہ رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے سعید بن عمرو رحمہ اللہ سے پوچھا: ”کیا آپ نے سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے: «أَسْلَمُ سَالَمَهَا اللَّهُ، وَغِفَارُ غَفَرَ اللَّهُ لَهَا» ”قبیلہ اسلم، اللہ اسے سلامت رکھے اور قبیلہ غفار، اللہ اس کی مغفرت فرمائے“؟“ انہوں نے جواب دیا: ”جی ہاں۔“ شعبہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”پھر میرے بیٹھنے سے پہلے ہی انہوں نے وہاں موجود لوگوں کو یہ حدیث سنا دی۔“