فضائل الصحابة
فضائل خالد بن الوليد رحمه الله— سیدنا خالد بن ولید رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان۔
(بَابُ حُبِّ خَالِدٍ لِلْجِهَادِ فِي سَبِيلِ اللَّهِ) باب: (سیدنا خالد رضی اللہ عنہ کی اللہ کی راہ میں جہاد سے محبت کا بیان)۔
حدیث نمبر: 1477
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، نَا يَحْيَى بْنُ زَكَرِيَّا ، قَالَ: حَدَّثَنِي إِسْمَاعِيلُ ، وَابْنُ نُمَيْرٍ ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ ، عَنْ قَيْسٍ قَالَ ابْنُ نُمَيْرٍ: سَمِعْتُ خَالِدَ بْنَ الْوَلِيدِ يَقُولُ "لَقَدْ مَنَعَنِي كَثِيرًا مِنَ الْقِرَاءَةِ". قَالَ ابْنُ نُمَيْرٌ: مِنَ الْقُرْآنِ الْجِهَادُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ.ترجمہ
قیس رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے سیدنا خالد بن ولید رضی اللہ عنہ کو فرماتے ہوئے سنا: ”یقیناً مجھے کثرت سے تلاوت کرنے سے (ایک مصروفیت نے) روکے رکھا۔“
ابن نمیر رحمہ اللہ کی روایت میں ہے کہ (سیدنا خالد بن ولید رضی اللہ عنہ نے فرمایا): ”اللہ کی راہ میں جہاد نے مجھے قرآن (کی کثرتِ تلاوت) سے روکے رکھا۔“