فضائل الصحابة
فضائل خالد بن الوليد رحمه الله— سیدنا خالد بن ولید رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان۔
(بَابُ شُرْبِ خَالِدٍ السُّمَّ وَسَلَامَتِهِ مِنْهُ) باب: (سیدنا خالد رضی اللہ عنہ کے زہر پینے اور اس سے محفوظ رہنے کا بیان)۔
حدیث نمبر: 1478
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، قَثَنَا يَحْيَى بْنُ زَكَرِيَّا ، قَالَ: حَدَّثَنِي يُونُسُ بْنُ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ أَبِي السَّفَرِ ، قَالَ: نَزَلَ خَالِدُ بْنُ الْوَلِيدِ الْحِيرَةَ عَلَى بَنِي أُمِّ الْمَرَازِبَةِ، فَقَالُوا لَهُ: احْذَرِ السُّمَّ لَا يَسْقِيَكَهُ الْأَعَاجِمُ، فَقَالَ: "إِيتُونِي بِهِ فَأُتِيَ مِنْهُ بِشَيْءٍ، فَأَخَذَهُ بِيَدِهِ ثُمَّ اقْتَحَمَهُ وَقَالَ: بِسْمِ اللَّهِ فَلَمْ يَضُرَّهُ شَيْئًا ".ترجمہ
ابو السفر رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا خالد بن ولید رضی اللہ عنہ حیرہ میں بنو ام المرازبہ کے ہاں قیام پذیر ہوئے تو انہوں نے آپ سے عرض کیا: ”زہر سے محتاط رہیے گا، کہیں ایسا نہ ہو کہ عجمی لوگ آپ کو وہ پلا دیں“، آپ نے فرمایا: ”وہ زہر میرے پاس لاؤ“، چنانچہ آپ کے پاس اس میں سے کچھ لایا گیا تو آپ نے اسے اپنے ہاتھ میں لیا، پھر اسے کھا لیا اور فرمایا: «بِسْمِ اللّٰهِ» ”اللہ کے نام کے ساتھ“، تو اس زہر نے آپ کو کچھ بھی نقصان نہ پہنچایا۔